جو اگلا چیف جسٹس بننے والا تھا وہ بھی استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا،قائد مسلم لیگ ن


قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف ن کہا ہے کہ مجھے ساری زندگی کیلئے نا اہل قرار دینے والے آج خود استعفے دے رہے ہیں، جو اگلا چیف جسٹس بننے والا تھا وہ بھی استعفیٰ دے کر گھر چلا گیا، دال میں کچھ کالا ہے اور چور کی داڑھی میں تنکا ہے۔ جب سب کچھ سستا تھا تو مجھے کیوں نکالا۔
مری میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے قائد مسلم لیگ ن میاں نوازشریف نے کہا کہ میں کل مری پہنچا تو راستے میں بڑی ٹریفک تھی، سب سے پہلے ملک کی خوبصورت ترین میٹل روڈ بنی تو وہ راولپنڈی سے مری کی بنی۔ افسوس ہے، میرےجانے کے بعد اس ملک کو کیا ہوگیا، میں عوام کی خدمت کر رہا تھا۔
انہوں نے کہا کہ میں نے ملک سے لوڈشیڈنگ ختم کی، بجلی سستی کی، میرے دور میں ٹریکٹر 8لاکھ کا تھا آج 38 لاکھ کا ہے، نوازشریف کا زمانہ اچھا تھا یہ اب والا اچھا ہے۔ مجھے نکال دیا گیا اور میری جگہ اس کو لائے جس نے ایک کروڑ نوکریاں دینے کا وعدہ کیا، کیا نوکری ملی، ہاتھ کھڑا کرو، وہ کٹے بچے کہاں گئے؟ وہ مرغیاں، وہ انڈے کہاں چلے گئے۔
ان کا کہنا تھا کہ مری میں ہسپتال بھی بننا چاہیے، دانش سکول، یونیورسٹی کیمپس بھی ہونا چاہیے، ہم یہاں پر ایک موٹروے بھی بنائیں گے، مری کے چاروں طرف موٹروے آئے گی۔ کندھے سے کندھا ملا کرن لیگ دوبارہ اس ملک کو بنائے گی، آج یوم کشمیر ہے، ہم اپنے مظلوم کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، اور ہمیشہ کھڑے رہیں گے۔

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 21 hours ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 17 hours ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- a day ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 21 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 20 hours ago

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago








