8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے استعمال کریں، بشریٰ انصاری

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے انتخابات سے متعلق عوام سے اپیل کی ہے کہ 8 فروری کو گھروں سے نکلیں اور اپنا حق رائے استعمال کریں۔
اپنی انسٹاگرام پوسٹ پر اپنے ویڈیو پیغام میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ پورے ملک میں ہلچل ہے، الیکشن سر پر ہیں اور ہم سب چاہتے ہیں کہ پاکستان کا مستقبل سنور جائے اور اگلے پانچ سال کسی ایسی پارٹی کو دیئے جائیں جو ہمارے ملک کو ترقی کی راہ کی جانب لے جائے۔
View this post on Instagram
انہوں نے مزید کہا کہ آپ کو جس بھی اُمیدوار کے وعدوں پر بھروسہ ہے، اُس کو ووٹ ڈالیں، 8 فروری کو اُٹھیں اور اپنے حق کا استعمال کریں، باتیں بنانا چھوڑ دیں کیونکہ باتوں سے کچھ حاصل نہیں ہوگا۔اپنے حلقے اور پولنگ اسٹیشن کا معلوم کریں اور اپنے امیدوار کے انتخابی نشان کو اچھی طرح پہنچان لیں تاکہ 8 فروری کو آپ اُسی نشان پر مہر لگا سکیں۔ووٹ لازمی ڈالیں تاکہ ہم بھی پاکستان کی بہتری میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔
واضح رہے کہ 8 فروری جمعرات کے روز ملک بھر میں عام انتخابات کا اعلان کیا گیا ہے، ووٹ ڈالنے کے لیے رائے دہندگان کو صبح 8 بجے سے لے کر شام 6 بجے تک کا وقت دیا گیا ہے۔

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- a day ago
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 days ago

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 19 hours ago

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 19 hours ago

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 2 days ago

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- 15 hours ago

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 18 hours ago
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 2 days ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 days ago

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 20 hours ago

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago









