تجارت

ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 262500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 months ago پر Aug 31st 2024, 1:29 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک بھر میں سونے کی قیمتوں میں اضافہ

کراچی: مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں حیران کن اضافہ ہوا ہے۔ 

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 13 ڈالر کی کمی کے باوجودہفتے کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 1000 روپے بڑھ کر 262500 روپے کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح دس گرام سونے کی قیمت بھی 857 روپے بڑھ کر 225051 روپے ہو گئی ہے۔

تاہم اس کے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت 2950 روپے اور دس گرام چاندی کی قیمت 2529.14 روپے پر مستحکم رہی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 13 ڈالر فی اونس کی کمی کے بعد 2503 ڈالر کی سطح پر آگئی۔ 

صرافہ مارکیٹ کے تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مقامی سطح پر سونے کی قیمت میں اضافہ مختلف عوامل کی وجہ سے ہوا ہے جس میں ڈالر کی قدر میں تبدیلی، عالمی مارکیٹ میں عدم استحکام اور مقامی طلب میں اضافہ شامل ہیں۔