جی این این سوشل

پاکستان

الیکشن کمیشن نےانتخابا ت میں دھاندلی کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن متعارف کرادی

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق شکایات ہیلپ لائن نمبر1113270000-051  پر درج کرائی جا سکتی ہیں

پر شائع ہوا

کی طرف سے

الیکشن کمیشن نےانتخابا ت میں دھاندلی کی اطلاع کیلئے ہیلپ لائن متعارف کرادی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

الیکشن کمیشن نے انتخابی عمل کے بارے میں کسی بھی شکایات کے اندراج کیلئے ایک ہیلپ لائن قائم کی ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کسی بھی پولنگ اسٹیشن یا ووٹوں کی گنتی یا دھاندلی کے بارے میں اسی ہیلپ لائن پر اطلاع دیں ۔ 

امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے ایم کیو ایم پر عام انتخابات 2024 میں دھاندلی کا الزام عائد کردیا۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر  جاری کردہ ویڈیو میں انہوں نے کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان پر دھاندلی کا الزام لگادیا۔ انہوں نے کہا کہ  کراچی میں ایک مرتبہ پھر سے ایم کیو ایم کو قبضہ کرنے کے لیے کھلی چھوٹ دے دی گئی ہے۔

الیکشن کمیشن کے ترجمان کے مطابق شکایات ہیلپ لائن نمبر1113270000-051  پر درج کرائی جا سکتی ہیں۔

پاکستان

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے، یوسف رضا گیلانی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ سیاستدانوں کے آپس میں مذاکرات ہونے چاہئیں۔

راولپنڈی میں یوسف رضا گیلانی بزنس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج مجھے خوشی ہوئی کہ اتنی بڑی تعداد میں نوجوان اکٹھے ہوئے ہیں، پاکستان میں سب سے زیادہ کردار نوجوان کا ہے نوجوانوں میں سے مستقبل کا کوئی وزیراعظم، صدر، چیئرمین سینیٹ ہوگا۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ نوجوان دنیا کو تبدیل کرنے کی طاقت رکھتی ہے، پاکستانی قوم متحد ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ معاشی ترقی کا انحصارپالیسیوں کے تسلسل میں ہے، ملکی ترقی کیلئے سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا، آپ کسی لیڈر سے اختلاف کرسکتے ہیں پاکستان سے نہیں، مجھ سمیت کسی سے بھی اختلاف کرسکتے ہیں مگر ملک سے کوئی اختلاف نہیں کرسکتا، پاکستان کی فوج اور سکیورٹی فورسز اپنا آج آپ کے مستقبل پر قربان کررہی ہیں۔

یوسف رضا گیلانی نے کہا پاکستان کی فورسز اپنا آج مستقبل کے لیے قربان کررہی ہیں، جبکہ درخواست کی کہ تمام سیاسی جماعتوں سے گزارش کروں گا کہ قوم کو متحد کریں، پاکستان کی تعمیر و ترقی کے لیے تمام سیاسی جماعتیں متحد ہوں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چیمپئنز لیگ میں شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

چیئرمین  پی سی بی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی کی زیر صدارت چیمپئنز لیگ کے انتظامات سے متعلق اجلاس ہوا،اجلاس میں اقبال سٹیڈیم فیصل آباد میں چیمپئنز لیگ کرانے کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی ہدایت پر شائقین کرکٹ آخری 4 میچز کے سوا تمام میچ فری دیکھ سکیں گے، محسن نقوی کا کہنا تھا کہ فیصل آباد کے شہری کرکٹ کے کھیل سے محبت کرتے ہیں،عرصہ دراز کے بعد فیصل آباد میں پاکستان کے بہترین کھلاڑی بڑے ٹورنامنٹ میں ان ایکشن ہوں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ چیمپئنز لیگ سے نا صرف ٹیلنٹ سامنے آئے گا بلکہ ڈومیسٹک کرکٹ بھی مضبوط ہو گی، چیمپئنز لیگ کی کامیابی کے لیے پوری ٹیم کو ذمہ داری سے کام کرنا ہے ، چیمپئنز لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کے لئے فٹنس ٹیسٹ کا مرحلہ مکمل ہو گیا۔  


 

پڑھنا جاری رکھیں

کھیل

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

تیسرے دن کا آغاز خرم شہزاد کی تباہ کن بولنگ سے بنگلہ دیشی کھلاڑی رن آؤٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی ٹیسٹ: پاکستان کی تباہ کن بولنگ نے بنگلہ دیشی ٹیم کو مشکلات میں ڈال دیا

راولپنڈی:راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو کمزور پوزیشن میں ڈال دیا ہے۔

تیسرے دن کا آغاز بنگلادیشی ٹیم نے  پہلی اننگز میں بغیر کسی نقصان کے 10 رنز سے کیا، لیکن دن کے آغاز پر ہی خرم شہزاد نے ذاکر حسین کو ایک رن پر آؤٹ کیا جن کا کیچ اسپنر ابرار احمد نے کیا۔پھر خرم نے اوپنر شادمان اسلام اور نجم الحسین شنتو کو بالترتیب دس اور چار رنز پر پویلین لوٹایا۔

پاکستان کو چوتھی کامیابی میر حمزہ نے مومن الحق کو ایک رن پر آؤٹ کرکے دلوائی۔ اس وقت بنگال ٹیم کے 36 رنز پر چھ کھلاڑی آؤٹ ہیں۔

واضح رہے کہ بنگلادیش نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا لیکن پاکستانی بلے بازوں نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے ٹیم کو مضبوط پوزیشن میں پہنچا دیا۔ مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے 16، بابراعظم نے 31، وکٹ کیپر محمد رضوان نے 29 اور آغا سلمان نے 54 رنز اسکور کیے۔

بنگلادیش کی جانب سے مہدی حسن میراز نے 5 وکٹ لیے لیکن ان کی یہ کاوش اپنی ٹیم کو بچانے کے لیے کافی ثابت نہ ہو سکی۔

پاکستان نے اس میچ میں واضح برتری حاصل کر لی ہے۔ بنگلادیش کو اب دوسری اننگز میں بہت اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنا ہوگا تاکہ میچ میں واپسی کر سکے۔ پاکستانی بولرز نے بنگلادیش کے بلے بازوں کو مسلسل دباؤ میں رکھا ۔

اب پاکستان دوسری اننگز میں بڑی برتری حاصل کرنے کی کوشش کرے گا۔ اگر وہ بڑی پہلی اننگز کی برتری حاصل کرنے میں کامیاب ہو جاتے ہیں تو بنگلادیش کے لیے میچ جیتنا بہت مشکل ہو جائے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll