تقریب کے اختتام پر وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات نے نگران وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی


وزارت اطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور نے آج (ہفتہ) اسلام آباد میں اطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور کے نگران وزیر مرتضی سولنگی کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب کا انعقادکیا۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے مرتضی سولنگی نے نگران حکومت کے دورحکومت کے دوران تعاون کرنے پر وزارت کے حکام اور عملے کا شکریہ اداکیا۔انہوں نے کہا کہ ہم نے نگران دور حکومت کے دوران جمہوریت اور آزادی اظہار کے فروغ کیلئے کام کیا۔مرتضی سولنگی نے کہا کہ وہ وزارت کے تمام محکموں کے سربراہان کے شکرگزار ہیں جنہوں نے نگران حکومت کے دوران ان سے تعاون کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے وزیراطلاعات بھی جمہوریت اور آزادی اظہار کے فروغ کیلئے کام جاری رکھیں گے۔
اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے سیکرٹری اطلاعات ونشریات شہیرا شاہد نے نگران حکومت کے دور میں وزیراطلاعات ونشریات اور پارلیمانی امور کے وزیر کے طور پر مرتضیٰ سولنگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ سولنگی نے مختصر عہد میں جمہوریت اور آزادی اظہار رائے کیلئے سخت محنت کی ہے۔
تقریب کے اختتام پر وفاقی سیکرٹری برائے اطلاعات نے نگران وزیر اطلاعات ونشریات مرتضیٰ سولنگی کو یادگاری شیلڈ بھی پیش کی۔ایڈیشنل سیکرٹری پرنسپل انفارمیشن آفیسر، ڈائریکٹوریٹ جنرل ایکسٹرنل پبلیسٹی ونگ اور جنرل انفارمیشن سروس اکیڈمی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- a day ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 19 hours ago

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 days ago

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 days ago

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- a day ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- a day ago
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 2 days ago

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- a day ago

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے
- an hour ago

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- an hour ago

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد
- 4 hours ago



