جی این این سوشل

پاکستان

نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

حکام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان سرفراز بگٹی نے عہدے کا حلف اٹھا لیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

نومنتخب وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔حلف برداری کی تقریب گورنر ہائوس میں منعقد ہوئی ،گورنر بلوچستان ملک عبدالولی خان کاکڑ نے نومنتخب وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز احمد بگٹی سے حلف لیا۔

تقریب حلف برداری میں پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری، اسپیکر بلوچستان اسمبلی کیپٹن (ر) عبدالخالق اچکزئی، ڈپٹی اسپیکر غزالہ گولہ، اراکین صوبائی اسمبلی بلوچستان، اعلیٰ سول حکام سمیت مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین اور سیاسی کارکنوں کی ایک بڑی تعداد موجود تھی.

تفریح

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

سردار کمال بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے، ہنی البیلا، افتخار ٹھاکراور  نسیم وکی سمیت دیگر اداکاروں کا افسوس کا اظہار

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف کامیڈین سردار کمال کے انتقال پر شوبز انڈسٹری کا اظہار افسوس

لاہور: پاکستان کی معروف کامیڈین شخصیات میں سے ایک سردار کمال کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہو گیا ہے۔ ان کی وفات کی خبر سے پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صدمے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

سردار کمال کی وفات پر ان کے دوستوں، ساتھی فنکاروں اور مداحوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

اداکار ہنی البیلا اور افتخار ٹھاکر نے بھی سردار کمال کی وفات پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ ایک بہت ہی خوش مزاج اور پرخلوص انسان تھے۔ کامیڈین نسیم وکی نے سردار کمال کو اپنا بڑا بھائی اور استاد قرار دیتے ہوئے ان کی وفات پر گہرے صدمے کا اظہار کیا۔

اداکار عمران اشرف نے کہا کہ سردار کمال نہ صرف ایک بہترین فنکار بلکہ ایک اچھا انسان بھی تھے۔ ان کی وفات سے ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے۔ اداکار افضل خان نے سردار کمال کو ایک بہترین دوست اور بھائی قرار دیتے ہوئے ان کی مغفرت کی دعا کی۔

سردار کمال کی وفات سے پاکستانی شوبز انڈسٹری نے ایک روشن ستارہ کھو دیا ہے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان

فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا نشانہ صرف فلسطینی مزاحمت اور حماس نہیں، بلکہ اس حملے کا نشانہ ایران پر بھی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان

ایران : فلسطینی مزاحمتی گروپ کے صدر اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ایران میں تین روزہ سوگ کا اعلان کردیا  گیا ہے۔

ایران کے سپریم لیڈر خامنہ ای نے ہنیہ کی شہادت کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے اپنے لیے سخت سزا کی بنیاد فراہم کردی ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت ایرانی دارالحکومت میں ہوئی ہے، اسماعیل ہنیہ کی شہادت کا بدلہ لینا ایران کا فرض ہے۔

ترک وزارت خارجہ نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ہنیہ پر حملے نے ظاہر کردیا نیتن یاہو حکومت کا امن کا ارادہ نہیں ہے۔

فلسطینی مزاحمتی گروپ اسلامی جہاد نے اسماعیل ہنیہ کے قتل پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس حملے کا نشانہ صرف فلسطینی مزاحمت اور حماس نہیں، بلکہ اس حملے کا نشانہ ایران پر بھی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راجہ شہباز نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا

اسلام آباد: راجہ شہباز خان نے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کے عہدے کا حلف لے لیا۔

چیف جج گلگت بلتستان سپریم اپیلٹ کورٹ سردار شمیم نے راجہ شہباز خان سے بطور چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان حلف لیا۔

جاری بیان کے مطابق حلف رداری کی تقریب گلگت بلتستان کونسل سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی،جس میں وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام، کوآرڈینیٹر وزیر اعظم شبیر احمد عثمانی، وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان، سیکرٹری امور کشمیر سمیت معزز مہمانوں نے شرکت۔

جسٹس سردار محمد شمیم ​​خان نے گلگت بلتستان کونسل اسلام آباد میں نئے تعینات ہونے والے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان (ر) جج راجہ شہباز خان (ٹی ایس ٹی) سے حلف لیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll