گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا


پنجاب کی صوبائی کابینہ نے حلف اٹھا لیا ہے، گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان نے صوبائی کابینہ سے حلف لیا۔تقریب حلف بردای کے موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز بھی موجود تھیں۔
حلف اٹھانے والوں میں مریم اورنگزیب، عظمیٰ بخاری، چوہدری شافع، شیرعلی گورچانی، فیصل کھوکھر، سہیل شوکت شامل ہیں۔کابینہ میں متعدد نئے چہروں کے ساتھ پرانے اور تجربہ کار وزرا بھی شامل ہیں۔صوبائی وزرا میں مجتبیٰ شجاع الرحمان، ڈاکٹر رمیش سنگھ اروڑا، بلال یاسین، سلمان رفیق، عمران نذیر، سید عاشق حسین، رانا سکندر حیات، کاظم پیرزادہ، ذیشان رفیق شامل ہیں۔
اس کے علاوہ صہیب بھرت، بلال اکبر خان اور خلیل طاہر سندھو نے بھی حلف اٹھایا۔صوبائی کابینہ میں دو خواتین اور دو اقلیتی اراکین بھی شامل ہیں۔ق لیگ سے شافع حسین، آئی پی پی سےغضنفرعباس چھینہ بھی کابینہ کا حصہ ہوں گے جبکہ پرویز رشید اور رانا ثناء اللہ معاون خصوصی ہوں گے۔مریم اورنگزیبزیب کو سینئرصوبائی وزیر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جبکہ مریم اورنگزیب کو پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، انوائرمنٹ، فاریسٹ کی وزارتیں بھی ملیں گی۔
صوبائی کابینہ میں پہلی بار سکھ برادری سے تعلق رکھنے والے افراد کو بھی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا، صہیب برتھ کو محکمہ مواصلات کی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔ عظمیٰ بخاری انفارمیشن اینڈ کلچرکی وزیر ہوں گی، عاشق حسین کرمانی کو محکمہ زراعت، کاظم پیرزادہ کو محکمہ آبپاشی کی وزارت دی جائے گی۔
رانا سکندر حیات کو پرائمری ایجوکیشن، چوہدری شافع حسین کو محکمہ انڈسٹریز کی وزارت دی جائےگی جبکہ رمیش سنگھ اڑورہ کو منارٹیز اور طاہر خلیل سندھو کو ہیومن رائٹس کی وزارت دی جائے گی۔.ٓشیرعلی گورچانی کومائنز اینڈ منرل خواجہ سلمان رفیق کو محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کی وزارت کا قلمدان سونپا جائے گا۔خواجہ عمران نذیر کومحکمہ پرائمری اینڈ سکینڈری ہیلتھ زیشان رفیق کو محکمہ بلدیات کی وزارت دی جائے گی۔
وزرا کے قلمدانوں کا باقاعدہ اعلان شام کو کیا جائے گا

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 16 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 21 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 15 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 11 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

