Advertisement
پاکستان

الیکشن کمیشن کی صدارتی انتخاب رولز 32 کے تحت ہدایات جاری

بدھ کو جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے  ترجمان نےکہا کہ امیدوار متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کو تحریری طور پر مطلع کرےگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Mar 6th 2024, 11:12 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
الیکشن کمیشن کی صدارتی انتخاب رولز 32 کے تحت ہدایات جاری

اسلام آباد :الیکشن کمیشن آف پاکستان  نے کہا ہےکہ صدارتی انتخاب رولزمجریہ 1988 کے رول 15 کے تحت صدارتی امیدوار پولنگ کا عمل شروع ہونے سے قبل ایک پولنگ ایجنٹ نامزد کر سکتے ہیں جو کہ پولنگ اور گنتی کے عمل کا مشاہدہ کرےگا۔

بدھ کو جاری بیان میں الیکشن کمیشن کے  ترجمان نےکہا کہ امیدوار متعلقہ پریذائیڈنگ افسر کو تحریری طور پر مطلع کرےگا۔

چیف الیکشن کمشنرریٹرننگ افسر برائے صدارتی انتخاب نے صدارتی انتخاب رولز 32 کے تحت ہدایات جاری کی ہیں کہ صدارتی انتخاب2024 میں حصہ لینے والے تمام امیدواران پولنگ ایجنٹ کی نامزدگی کے وقت اس بات کو مدِ نظر رکھیں گے کہ پولنگ ایجنٹ متعلقہ ایوان یا اسمبلی کا ممبر ہو۔

Advertisement
Advertisement