Advertisement

کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی 4 وکٹیں حاصل کیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Mar 6th 2024, 11:07 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی

راولپنڈی: بدھ کو راولپنڈی اسٹیڈیم میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی ، یہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 9 کا 22 واں میچ تھا جو دوپہر 2 بجے شروع ہوا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا کوئی کھلاڑی خاطر خواہ کارکردگی دکھانے میں کامیاب نہ ہو سکا اور پوری ٹیم 118 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ کراچی کنگز نے 119 رنز کا ہدف 16ویں اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

کپتان شان مسعود آؤٹ ہونے سے قبل صرف 7 رنز بنا سکے جب کہ جیمز ونس نے 27 رنز کی اننگز کھیلی اور ٹام بینٹن 49 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ شعیب ملک نے 27 اور عرفان خان نیازی نے 4 رنز بنائے لیکن ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے سعود شکیل نے 33 رنز کی اننگز کھیلی، جیسن رائے 15، خرم نواز 17، کپتان ریلی روسو 10 اور عقیل حسین 14 رنز بنانے میں کامیاب رہے جب کہ 6 کھلاڑی ڈبل فیگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

سابق کپتان سرفراز احمد نے 7، شیرفین ردرفورڈ 9، محمد عامر 2، محمد حسنین 5 اور عثمان طارق آؤٹ ہونے سے قبل صرف ایک رن بنا سکے جب کہ ابرار احمد صرف ایک رن بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی نے تباہ کن باؤلنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 4 اوورز میں 15 رنز دے کر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں کی 4 وکٹیں حاصل کیں۔ برکت مزارانی نے 2، زاہد محمود نے 2 اور میر حمزہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

Advertisement
وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

وزیر خزانہ اورنگزیب ہانگ کانگ روانہ

  • 4 گھنٹے قبل
حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب

حامدخان گروپ کے مبشررحمان صدرلاہوربارایسوسی ایشن منتخب

  • 4 گھنٹے قبل
موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

موسم سرما کی تعطیلات میں اضافہ؟

  • 4 گھنٹے قبل
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا پاکستان آمد کے موقع پر او آئی سی سیکرٹری جنرل کا خیر مقدم

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف  سے  کابینہ ارکان اور  تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات

وزیراعظم شہباز شریف سے کابینہ ارکان اور تعلیمی کانفرنس کے مندوبین سے ملاقات

  • 6 گھنٹے قبل
بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری

بانی پی ٹی آئی عمران خان این آر او کے لیے جھک گئے ہیں، عظمی بخاری

  • 9 گھنٹے قبل
بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے  پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام

بلوچستان :کھیلوں کے فروغ کیلئے پاک فوج کی جانب سے احسن اقدام

  • 7 گھنٹے قبل
بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے  کا افتتاح کر دیا

بلاول بھٹو زرداری نے شہید ذوالفقار علی بھٹو ایکسپریس وے کا افتتاح کر دیا

  • 8 گھنٹے قبل
پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک دفعہ پھر اضافے کا امکان

  • 11 گھنٹے قبل
بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط  میں  نرمی کردی

بنگلادیش نے پاکستانیوں کیلئےویزا شرائط میں نرمی کردی

  • 6 گھنٹے قبل
 پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب

 پشاور کے ضلع کرم میں زخمی سابق ڈپٹی کمشنرجاویداللہ محسود کے کندھے کا آپریشن کامیاب

  • 8 گھنٹے قبل
ڈاکٹروں نے  ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

ڈاکٹروں نے ٹرمپ کے منتخب کردہ سیکریٹری کو خطرہ قرار دے دیا

  • 5 گھنٹے قبل
Advertisement