جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان دوست ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں توسیع کا خواں ہے،صدر

سیاسی سطح پروفودکے تبادلوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان دوست ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی تعلقات میں توسیع کا خواں ہے،صدر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ پاکستان دوست ممالک کے ساتھ اپنے تجارتی واقتصادی تعلقات میں توسیع کا خواں ہے۔

وہ پرتگال کیلئے پاکستان کے نامزد سفیر محمد خالد اعجاز اور میانمار کے لئے نامزد سفیر عمران حیدر سے گفتگو کررہے تھے جنہوں نے ان سے ایوان صدر میں ملاقات کی۔ پرتگال کے لئے پاکستان کے نامزد سفیر سے گفتگو کرتے ہوئے صدر نے ان پر زور دیا کہ وہ اپنے میزبان ملک کے ساتھ باہمی تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے کام کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان معاشی اور تجارتی سرگرمیوں کیلئے ساز گار ماحول یقینی بنارہا ہے۔ صدر عارف علوی نے پاکستان اور پرتگال کے درمیان سیاسی، ثقافتی اور عوام کی سطح پر رابطوں کے ساتھ ساتھ سیاسی سطح پروفودکے تبادلوں کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔صدر نے میانمار کیلئے نامزد سفیر سے ملاقات کے دوران دونوںممالک کے درمیان تعلقات مزید مستحکم کرنے پر زور دیا۔
 

جرم

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں میں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سی ٹی ڈی کی بڑی کارروائی ،12 خطرناک دہشتگرد گرفتار

پنجاب: سی ٹی ڈی نے مختلف شہروں   140انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 12 دہشتگردوں کو گرفتار کیا۔

 

 ذرائع کے مطابق محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے مختلف شہروں  سرگودھا، بھکر، رحیم یار خان اورفیصل آباد میں انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں کی گئیں۔

سی ٹی ڈی ترجمان نے بتایا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران شیخوپورہ،ننکانہ صاحب اورجھنگ  کے اضلاع میں بھی  کارروائیاں  کی گئیں، جس کے دوران  بھکر اور سرگودھا سے کالعدم تنظیم کے 2 دہشت گرد گرفتار ہوئے۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب نے بتایا کہ دہشتگردوں سے دھماکا خیز مواد، ڈیٹونیٹر گولیاں، اسلحہ اور آئی ای ڈی بم اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ دہشت گرد کارروائی کرکے خوف وہراس پھیلانا چاہتے تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں

پارٹی  ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ  موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے اچانک پشاور پہنچ گئیں

عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی لاہور سے پشاور پہنچ گئیں۔ 
پارٹی  ذرائع کے مطابق بشریٰ بی بی پروٹوکول کے ساتھ  موٹر وے کے راستے پشاور ٹول پلازہ سے پشاور پہنچی ہیں۔
پشاور میں بشریٰ بی بی وزیر اعلیٰ ہاوس کی انیکسی میں کچھ وقت کے لیے رہائش پزیر ہونگی۔
 اس حوالے سے وزیراعلیٰ ہاؤس پشاور میں بشریٰ بی بی کے قیام کے تمام انتظامات بھی مکمل کئے جاچکے ہیں۔
واضح  رہے کہ سابق خاتون اول بشریٰ بی بی 3 روز قبل بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد لاہور گئی تھیں اور اب ان کی پشاور واپسی ہوئی ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی

10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں سینکڑوں روپے کمی


آل پاکستان جیمز اینڈ جیولر ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں  سونے کی فی تولہ قیمت میں  1700 روپے کمی ہوئی ہے جس کے بعد  سونے کی  قیمت 2 لاکھ 83 ہزار روپے ہے۔
 جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 1457 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 42 ہزار627 روپے ہوگئی۔ 
عالمی مارکیٹ  میں سونےکی قیمت میں 17 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس سے سونے کی نئی قیمت 2735 ڈالر فی اونس ہو گئی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll