پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ وفاق اور خیبرپختونخوا اسمبلی پر لاگو ہوگا، بیرسٹر علی ظفر
فارم 45 کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، رہنما پی ٹی آئی
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر علی ظفر نے کہا ہے کہ پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ وفاق اور خیبرپختونخوا اسمبلی پر لاگو ہوگا، فارم 45 کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے۔
اسلام آباد ہائیکورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بیرسٹر علی ظفر نے کہا کہ فارم 45 کا معاملہ سپریم کورٹ میں چیلنج کریں گے، مخصوص نشستوں کا معاملہ پشاورہائیکورٹ میں تھا، پشاورہائیکورٹ کا فیصلہ وفاق اور خیبرپختونخوا اسمبلی پر لاگو ہوگا۔
علی ظفر نے مزید کہا کہ پنجاب کی مخصوص نشستوں کا معاملہ لاہورہائیکورٹ میں چیلنج کریں گے، پنجاب اسمبلی کی مخصوص نشستیں چیلنج کرنے کا ڈرافٹ تیار ہے، ہماری ٹیم آج لاہورہائیکورٹ میں پنجاب کی مخصوص نشستوں کو چیلنج کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ احکامات کو مد نظررکھتے ہوئے انٹرا پارٹی انتخابات ہوئے ہیں، میں نے کہا تھا سب ریکارڈ پر رکھیں، الیکشنز پھر چیلنج ہوگیا ہے اب دیکھتے ہیں الیکشن کمیشن کیا فیصلہ دیتی ہے، کابینہ میں کون ہوگا اس کا فیصلہ وزیر اعلیٰ اور ان کے قریبی لوگ کرتے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیر افضل مروت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ممبر بنے جارہے ہیں، شیر افضل مروت کی نامزدگی بانی پی ٹی آئی نے کی۔
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 10 گھنٹے قبل
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 14 گھنٹے قبل
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 9 گھنٹے قبل
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 12 گھنٹے قبل
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 11 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 14 گھنٹے قبل
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 15 گھنٹے قبل
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 9 گھنٹے قبل
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 14 گھنٹے قبل
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 14 گھنٹے قبل
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 11 گھنٹے قبل