چمن سے 770 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد کیا گیا


راولپنڈی: اینٹی نارکوٹکس فورس نے منشیات سمگلنگ کے خلاف 8 کارروائیوں میں 273 کلو گرام منشیات اور 770لیٹر ہائیڈرو کلورک ایسڈ برآمدکرکے 6 ملزمان گرفتارکر لیے۔
اے این ایف ہیڈکوارٹر راولپنڈی سے جاری بیان کے مطابق کراچی میں کوریئر آفس میں بنگلادیش بھیجے جانے والے پارسل سے 3.5 کلو گرام آئس برآمدکی گئی ۔
دوسری کارروائی میں کراچی سے پشاور بھیجے جانے والے پارسل سے 3 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ پشاور ایئرپورٹ پر شارجہ جانے والے مسافر سے 416 گرام ہیروئن برآمدکی گئی ۔ چمن سے 770 لیٹر ہائیڈروکلورک ایسڈ برآمد کیا گیا۔
راولپنڈی میں ترنول سے 108 کلو گرام چرس اور 73 کلو گرام افیون برآمدکرکے 2 ملزمان گرفتارکیے گئے ۔اوتھل لسبیلا میں دو ملزمان سے 33.6 کلو گرام چرس برآمدکی گئی ۔لکپاس مستونگ کے قریب سے 32 کلو گرام ہیروئن برآمدکی گئی۔
جامشورو ٹول پلازہ حیدرآباد میں ملزم سے 19 کلو گرام چرس برآمدکی گئی۔ ترجمان اے این ایف نے بتایاکہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پنجاب میں آج مزید بارش کی پیشگوئی،اسلام آباد، راولپنڈی،لاہور سمیت دیگر شہروں میں موسلادھار بارش کا امکان
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کیلئے تاریخ ساز دن، سٹاک مارکیٹ ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
- 2 گھنٹے قبل

بنگلہ دیش نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان کی شام پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت، عالمی برادری سے نوٹس لینے کا مطالبہ
- ایک گھنٹہ قبل

یوکرین پارلیمنٹ نے جنگ کے دوران یولیا سویریدینکو کو وزیر اعظم نامزد کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

کراچی :پولیس وردی میں وارداتیں کرنے والے گینگ کے 3 ڈاکوؤں گرفتار
- 2 گھنٹے قبل

کراچی: سی ٹی ڈی اور خفیہ ایجنسی کی مشترکہ کارروائی ، کالعدم ٹی ٹی پی کے 2 دہشتگرد ہلاک
- 11 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد آسٹریلیا کے تاریخی مقام فیڈریشن اسکوائر پر قوالی نائٹ میں پرفارم کریں گے
- 13 گھنٹے قبل
خیبر پختونخوا اسمبلی: خواتین کی مخصوص نشست پر اے این پی نےٹاس جیت لیا
- 12 گھنٹے قبل
بھارتی ریاست آسام میں آسمانی بجلی گرنے 19 افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

اسرائیلی فضائی حملے میں مزید 22 فلسطینی شہید،کیتھولک چرچ پر بھی بمباری
- 10 منٹ قبل

حالیہ مون سون بارشوں سےملک میں اب تک کتنی ہلاکتیں ہوئیں؟ رپورٹ جاری
- 13 گھنٹے قبل