جی این این سوشل

پاکستان

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم ہوں گے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی کی آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: ایران کے صدر سید ابراہیم رئیسی نے آصف علی زرداری کو پاکستان کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

صدر رئیسی نے امید ظاہر کی کہ ان کے دور صدارت میں دونوں ممالک کے درمیان تاریخی، ثقافتی اور مذہبی تاریخ کے تعلقات پہلے سے زیادہ مستحکم ہوں گے۔

ایرانی صدر نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح اور خاص طور پر نئے دور میں اسلامی جمہوریہ ایران اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو وسعت دینے کے لیے اپنی آمادگی کا اعادہ کرتا ہے۔

صحت

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب

صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے، ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب

خیبر پختونخوا میں ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے جس کے بعد ان کا پی سی آر نگیٹیو آگیا۔

ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ڈاکٹر ارشاد روغانی کے مطابق سروسز ہسپتال میں زیر علاج ایم پاکس کے تین مریض صحت یاب ہوگئے ہیں، صحت مند ہونے والے مریضوں کا تعلق پشاور، اورکزئی اور نوشہرہ سے ہے۔

ڈاکٹر ارشاد کا کہنا تھا کہ تینوں مریضوں میں بیماری کی علامات ختم ہوچکی ہیں اور دوبارہ پی سی آر ٹیسٹ کے ذریعے ان کی کلیئرنس کی گئی ہے، متاثرہ افراد کو بروقت آئسولیٹ کیا گیا تھا جس کی وجہ سے مرض کی روک تھام ہوسکی ہے۔

اس ضمن میں وزیر صحت سید قاسم علی شاہ نے خیبر پختونخوا میں ایم پاکس سے متاثرہ تین مریضوں کی صحت یابی کا خیر مقدم کیا ہے۔

وزیر صحت قاسم علی شاہ نے کہا کہ محکمہ صحت نے قلیل عرصے میں ایم پاکس کے پھیلاؤ کو محدود کردیا، پراونشل آؤٹ بریک ریسپانس کمیٹی کے تحت اُٹھائے جانے والے ہنگامی اقدامات اس بابت لائق تحسین ہیں، ہماری روٹین امیونائزیشن بھی دو مہینے کے اندر اندر کافی بہتر ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

 خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دونوں نامزد دیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر محمد شکیل سے 14 سال قبل شادی کی تھی اور دو بچیاں بھی ہیں۔ تاہم شادی شدہ زندگی میں مسلسل تشدد کا سامنا کرنے کے بعد اس نے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا تھا اور 9 اگست کو دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

عذرا بی بی کے مطابق علیحدگی کے بعد اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ گزشتہ روز جب وہ اپنی سہیلی سے مل کر گھر واپس جا رہی تھی تو ظفر الحق روڈ پر اس کے دیوروں عدیل اور خلیل نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار کو تفتیش کی نگرانی سونپی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ 

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 262100 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 224708 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوکر 2503 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر موجود صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll