جی این این سوشل

علاقائی

کراچی کے مختلف علاقوں میں بارش

ناظم اباد ، گلشن، گرومندر ، صدر ، لیاقت آباد و اطراف میں بونداباندی ہو رہی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

کراچی کے مختلف علاقوں میں  بارش
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

محکمہ موسمیات کے مطابق شہر میں تیز ہواؤں کا سلسلہ جاری ہے، بارش برسانے والے سسٹم کے زیر اثر کراچی میں مطلع ابر الود ہے جبکہ شہر کے مختلف علاقوں میں  بوندا باندی کا سلسلہ جاری ہے۔

آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 19.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

ناظم اباد ، گلشن، گرومندر ، صدر ، لیاقت آباد و اطراف میں بونداباندی ہو رہی ہے ، جامشورو ، لاڑکانہ ، جیکب اباد ،کشمور میں تیز بارشوں کا امکان ہے۔

 

 

پاکستان

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ربیع الاول کا چاند نظر نہیں

ملک میں ربیع الاول 1446 ہجری کا چاند نظر نہیں آیا۔

مرکزی رویت ہلال  کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کوہسار بلاک اسلام آباد میں ہوا جس کی صدارت مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی۔

ملک کے کسی بھی حصے سے چاند نظر آنے کی شہادتیں موصول نہیں ہوئیں جس کے بعد چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے اعلان کیا۔

انہوں نے کہا کہ یکم ربیع الاول 6 ستمبر جمعہ کو ہوگی اور 12 ربیع الاول منگل 17  ستمبر کو ہوگی۔   

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کے لئے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ حکومت کا اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے کا فیصلہ

کراچی: سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 لگژری ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی منظوری دے دی۔

ذرائع کے مطابق سروسز، جنرل ایڈمنسٹریشن اور کوآرڈینیشن ڈیپارٹمنٹ نے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے ان گاڑیوں کی خریداری کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کے فنڈز جاری کرنے کی درخواست محکمہ خزانہ سے کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک ہفتے کے دورے پر امریکا روانہ ہونے سے قبل اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے گاڑیوں کی خریداری کی سمری کی منظوری دے چکے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سندھ حکومت نے اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگژری گاڑیاں خریدنے پر کام شروع کردیا ہے جس کے لئے محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے محکمہ خزانہ کو خط بھی لکھ دیا۔

محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن کے لکھے گئے خط میں کہا گیا کہ سندھ حکومت صوبے بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، وزیر اعلیٰ نے موجودہ بجٹ مختص سے اسسٹنٹ کمشنرز کے لیے 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنے کی اجازت دی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اگر میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا، سابق امریکی صدرٹرمپ

واشنگٹن : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ میرے دورِ حکومت میں بہت سے تنازعات پھیلنے سے روکے گئے، میں صدر ہوتا تو اسرائیل پر 7 اکتوبر والا حملہ نہ ہوتا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ سب واقف نہیں میرے دور میں ایران اقتصادی طور پر تباہ تھا، ایران کے پاس حماس اور حزب اللّٰہ کیلئے رقم نہیں تھی، ہماری انتظامیہ نے ایران سے فیئر ڈیل کی ہوتی۔

ان کاکہنا تھا کہ میں صدر ہوتا تو یوکرین اور روس کی صورتحال بھی پیدا نہ ہوتی۔سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے مزید کہا کہ میرے دورِ صدارت میں اسلامی دہشتگردی نہیں ہوئی، دہشتگردی نہ ہونے کی وجہ سخت بارڈر پالیسی تھی۔

یاد رہے کہ امریکہ میں صدارت انتخابات 5 نومبر کو ہوں گےجس کی تیاریاں ابھی عروج پر ہیں، ریپبلکن پارٹی کی طرف سے ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن لڑینگے اور ڈیموکریٹک پارٹی سے کملا ہیرس امیدوار ہیں، اس وقت پوری دنیا کی نظریں امریکی انتخابات پر مرکوز ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll