جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل، منگل کو واحد میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا

پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل، منگل کو واحد میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے نویں ایڈیشن میں (کل)منگل کو واحد میچ ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان نیشنل سٹیڈیم، کراچی میں کھیلا جائے گا۔ میچ شام 7 بجے شروع ہو گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ( پی سی بی )کے زیر اہتمام پی ایس ایل کے دلچسپ مقابلوں کا سلسلہ جاری ہے۔ نیشنل کرکٹ سٹیڈیم کراچی میں منگل کو 30ویں اور آخری لیگ میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔

ملتان سلطانز مایہ ناز وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی قیادت میں میدان میں اترے گی ، اس ٹیم میں ڈیوڈ میلان ،ڈیوڈ ویلے،افتخار احمد،کرس جارڈن،اسامہ میر،شاہنواز دھانی،عباس آفریدی اور عثمان خان جیسے بہترین کھلاڑی شامل ہیں ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو مایہ ناز بیٹر ریلی روسو لیڈ کریں گے اور انہیں سرفراز احمد ،محمد وسیم جونیئر،محمد عامر،محمد حسنین،عثمان قادر اور عقیل حسین کی خدمات حاصل ہیں۔

دونوں ٹیموں کے 9 ،9 میچز کھیل چکی ہیں ملتان سلطانزسب سے زیادہ 12 پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل پر سر فہرست ہے جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز11 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا ناک آئوٹ مرحلہ 14 مارچ سے شروع ہوگا جبکہ فائنل میچ 18 مارچ کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔

جرم

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

 خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا، سی پی او

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

راولپنڈی میں خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دیور گرفتار

راولپنڈی: وارث خان پولیس نے خاتون پر تیزاب پھینکنے کے الزام میں شوہر اور دونوں نامزد دیوروں کو گرفتار کر لیا ہے۔

متاثرہ خاتون عذرا بی بی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے اپنے شوہر محمد شکیل سے 14 سال قبل شادی کی تھی اور دو بچیاں بھی ہیں۔ تاہم شادی شدہ زندگی میں مسلسل تشدد کا سامنا کرنے کے بعد اس نے خلع کا مقدمہ دائر کر دیا تھا اور 9 اگست کو دونوں علیحدہ ہو گئے تھے۔

عذرا بی بی کے مطابق علیحدگی کے بعد اس کے شوہر اور دیوروں نے اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دینی شروع کر دیں۔ گزشتہ روز جب وہ اپنی سہیلی سے مل کر گھر واپس جا رہی تھی تو ظفر الحق روڈ پر اس کے دیوروں عدیل اور خلیل نے اس پر تیزاب پھینک دیا جس سے وہ شدید زخمی ہو گئی۔

پولیس کے مطابق متاثرہ خاتون کا طبی معائنہ کروا لیا گیا ہے اور ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ سی پی او راولپنڈی سید خالد ہمدانی نے اس واقعے پر نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دیا تھا اور ایس ایس پی انویسٹی گیشن صبا ستار کو تفتیش کی نگرانی سونپی ہے۔

سی پی او سید خالد ہمدانی نے واضح کیا کہ خواتین پر تیزاب پھینکنا ایک سنگین جرم ہے اور اس طرح کے واقعات کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ ملزمان کو قانون کے مطابق سزا دی جائے گی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاک فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اتفاق ہے کہ فوج کو کسی بھی مخصوص سیاسی مفاد کے استعمال سے دور رکھا جائے گا، جنرل احمد شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاک فوج کا کوئی سیاسی ایجنڈا نہیں ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ رواں سال دہشتگردوں کیخلاف 32 ہزار سے زائد آپریشنز کیے گئے، دہشتگردی سے نمٹنے کیلئے روزانہ 130 سے زائد آپریشنز ہو رہے ہیں، فتنہ الخوارج اور دہشتگردی کے خلاف جنگ آخری دہشتگرد کے خاتمے تک جاری رہے گی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ڈی جی لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج کی پریس کانفرنس کا مقصد قومی سلامتی کے معاملات سے جڑا ہے، داخلی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف کیے گئے اقدامات کا احاطہ کرنا ہے۔ 

لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے کہا کہ گزشتہ ایک ماہ میں آپریشنز کے دوران 90 خوارج کو واصل جہنم کیا گیا، 8 ماہ میں 193 بہادر افسران اور جوانوں نے جام شہادت نوش کیا، پوری قوم انہیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ 25 اور 26 اگست کی رات بلوچستان میں دہشت گردی کی کارروائیاں کی گئیں، سکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں 21 دہشت گردوں کو ہلاک کیا، ہمیں معلوم ہے کہ بلوچستان میں احساس محرومی کا تاثر پایا جاتا ہے۔ بلوچستان کی ترقی کے دشمنوں نے ریاست آہنی ہاتھوں سے نمٹے گی۔

انہوں نے کہا ہے کہ پاک فوج کسی جماعت کی مخالف ہے نہ اس کا کوئی سیاسی ایجنڈا ہے، اگر فوج میں کوئی اپنے ذاتی فائدے کے لیے کسی مخصوص سیاسی ایجنڈے کو پروان چڑھاتا ہے تو خود احتسابی کا نظام حرکت میں آجاتا ہے، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کیس اس بات کا منہ بولتا ثبوت ہے، فوج دیگر اداروں سے بھی توقع کرتی ہے کہ ذاتی اور سیاسی مقاصد کے لیے کوئی بھی اپنے منصب کو استعمال کرتا ہے تو اس کو بھی جوابدہ کریں گے۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائر فیض حمید کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں درخواست موصول ہوئی جو وزارت دفاع کے ذریعے موصول ہوئی، 12 اگست کو فوج نے آگاہ کیا کہ ریٹائر آفیسر نے آرمی ایکٹ کی خلاف ورزیاں کی ہیں اور ریٹائرمنٹ کے بعد بھی آرمی ایکٹ کی خلاف ورزی کے متعدد واقعات سامنے آئے جس پر کورٹ مارشل کی کارروائی کا آغاز کیا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید کیس اس بات کا ثبوت ہے کہ پاک فوج ذاتی اور سیاسی مفادات کے لیے کی گئی خلاف ورزیوں کو کس قدر سنجیدہ لیتی ہے اور بلا تفریق قانون کے مطابق کارروائی کرتی ہے۔ پاک فوج میں خود احتسابی کا نظام ایک شفاف عمل ہے، پاک فوج خود احتسابی کے عمل پر یقین رکھتی ہے، خود احتسابی کا نظام الزامات کی بجائے ٹھوس شواہد پر کام کرتا ہے۔

جنرل احمد شریف نے کہا کہ فوج کا کام علاقوں کو دہشتگردوں سے کلیئر کرنا ہے۔ پاکستان نے پڑوسی ملک افغانستان کا ہمیشہ بڑھ چڑھ کر ساتھ دیا ہے، ہم چاہتے ہیں کہ افغان عبوری حکومت خوارج کو فوقیت نہ دیں۔ یہ وہ خوارجین ہیں جن کا دین اسلام یا کسی بھی مذہب سے کوئی بھی تعلق نہیں ہے۔ 46 ہزار مربع کلومیٹر کو دہشتگردوں سے پاک کرایا، پاکستان میں کوئی نو گو ایریا نہیں ہے۔ 

انہوں نے کہا کہ اتفاق ہے کہ فوج کو کسی بھی مخصوص سیاسی مفاد کے استعمال سے دور رکھا جائے گا۔ مضبوط انتظامی ڈھانچے کے بغیر معیشت ترقی نہیں کر سکتی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ

کراچی : عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں 2 روز مسلسل کمی کے بعد اضافہ ہوا ہے۔ 

اسی طرح مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ جمعرات کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں 2000 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت 262100 روپے فی تولہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

اسی طرح فی 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 1714 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونے کی قیمت 224708 روپے کی سطح پر آگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 22 ڈالر کا اضافہ ہوکر 2503 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں کوئی خاص تبدیلی نہیں دیکھی گئی ہے۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 2900 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت 2486.28 روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

صرافہ مارکیٹوں میں تاجروں کا کہنا ہے کہ اگر عالمی سطح پر موجود صورتحال میں کوئی تبدیلی نہیں آئی تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمت میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll