انتخابات میں دھاندلی کے خلاف ہر سطح پر کوشش اور پرامن مظاہرے جاری رکھیں گے، عمر ایوب
پنجاب میں غیر آئینی وزیراعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ہمارے کارکنوں کو گرفتار کیا گیا رہنما پی ٹی آئی


پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اور اس کی ذیلی نگران حکومتوں نے جو پی ٹی آئی ورکرز کے خلاف اقدامات کئے وہ انسانی حقوق کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے، پولنگ کے بعد 9 فروری کو جس طرح فارم 47 کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا یہ پاکستان کی تاریخ کیا دنیا میں پہلی بار ہوا ہم اس کے خلاف ہر سطح پر کوشش اور پرامن مظاہرے جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ کل پورے پاکستان میں ہم نے پرامن احتجاج کی کال دے رکھی تھی , پنجاب میں غیر آئینی وزیراعلی مریم نواز اور آئی جی پنجاب کے احکامات پر ہمارے پرامن کارکنوں رہنماؤں جن میں ماہر قانون دان بیرسٹر لطیف کھوسہ،بیرسٹر سلمان اکرم راجہ و دیگر کو گرفتار کیا گیا ان پر دہشتگردی کی دفعات لگا کر مقدمات درج کئے گئے، اس وقت بھی ہمارے کارکن جیلوں میں ہے ہم اسکی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہے۔
عمر ایوب نے کہا ہے کہ فاشسٹ حکومت اپنے ہوش و حواس کھوبیٹھی ہے، بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی جارہی ہے، آئی جی پنجاب ن لیگ کے گھریلو ملازم بن چکے ہیں، مریم نواز کے کہنے پر پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے، دھاندلی سے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، آئین اور قانون میں رہتے ہوئےاسمبلی اورملک میں احتجاج کریں گے۔
رہنما پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ ہماری قومی اسمبلی کی 180 سیٹیں ہونی چاہیئے، الیکشن کے بعد 9 فروری کو فارم 45 تبدیل کرکے فارم 47 بنائے گئے، دھاندلی کے ذریعے ہمارے امیدواروں کو ہرایا گیا، 9 فروری کو ملک میں دھاندلی کا ورلڈ ریکارڈ دیکھا گیا۔ملک بھر میں پرامن احتجاج کریں گے، پی ڈی ایم ون حکومت مہنگائی کا سیلاب لائی تھی، اب یہ حکومت مہنگائی میں مزید تیزی لائے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی جی پنجاب ن لیگ کا گھریلو ملازم بن چکا ہے، کل لطیف کھوسہ، سلمان اکرم راجہ سمیت درجنوں کارکنان کو گرفتار کیا گیا، مریم نواز کے کہنے پر پنجاب میں مقدمات درج کئے گئے۔اگلے کچھ دنوں میں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جائے گا، وزیر اعظم اور وزیراعلیٰ غیرقانونی اور غیرآئینی ہے، پولیس کی پرفارمنس زیرو ہے، ہم پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے ذریعے ان کے اکاؤنٹس چیک کرائیں گے۔
عمر ایوب نے کہا کہ پولیس کو ان کے سربراہان نے کہا پی ٹی آئی کو کچلا جائے، ہمارے 100 سے زائد کارکنان کو گرفتار کیا گیا، ملک جدید دور میں سوشل میڈیا کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ پولیس کی کرپشن اور نا اہلی کی وجہ سے جرائم کی شرح میں اضافہ ہوا، بشریٰ بی بی کو بانی پی ٹی آئی کی کمزوری نہ سمجھیں، حکومت ہوش و حواس کھو بیٹھی ہے۔

فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے پر امریکا نے یونیسکو سے علیحدگی کا اعلان کردیا
- 3 گھنٹے قبل

ضلع اورکزئی میں ڈیوٹی سے انکار پر42 پولیس اہلکاروں معطل
- 3 گھنٹے قبل

امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ کی اوباما پر شدید تنقید
- ایک گھنٹہ قبل
سابق گورنرپنجاب، پی ٹی آئی کے رہنما میاں اظہر انتقال کرگئے
- 11 گھنٹے قبل
9 مئی کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید و دیگر کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 11 گھنٹے قبل

کراچی:نجی اسپتال میں خاتون کے ہاں بیک وقت 5 بچوں کی پیدائش
- 3 منٹ قبل

امریکا اور پاکستان کا مسئلہ کشمیر پر ساتھ بیٹھنے کا فیصلہ، جمعہ کو پاکستانی رہنما سے اہم ملاقات
- 2 گھنٹے قبل

ملک بھر میں موسلا دھار بارشوں نے تباہی مچا دی، ہلاکتیں 234 تک جا پہنچیں
- ایک گھنٹہ قبل

پاکستان شاہینز کا دورہ انگلیڈ کا فاتحانہ آغاز، کاؤنٹی الیون کو پانچ وکٹوں سے شکست
- 3 گھنٹے قبل

مون سون کے چوتھے اسپیل کے دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں موسلادھار بارش
- 3 گھنٹے قبل

حکومتِ پاکستان نے گزشتہ مالی سال کے دوران 26 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضہ لیا
- 2 گھنٹے قبل

برطانوی گلوکار اوزی اوسبورن 76 برس کی عمر میں انتقال کر گئے
- 3 گھنٹے قبل