جی این این سوشل

تجارت

پاکستان سمیت عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ

24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 8 سو روپےہوگئی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان  سمیت عالمی مارکیٹ میں  سونے کی قیمت میں اضافہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

عالمی و مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے کی قیمتوں میں پھر اضافہ ریکارڈ کیا جارہا ہے۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 500 روپے بڑھ گئی، 24 قیراط فی تولہ سونےکی قیمت 2 لاکھ 27 ہزار 8 سو روپے ہوگئی۔

اس کےعلاوہ 429 روپے بڑھکر 10 گرام سونے کےبھائو 1 لاکھ 95 ہزار 302 روپے ہوگئے، دوسری جانب انٹر نیشنل مارکیٹ میں 5 ڈالربڑھکرفی اونس سونے کےریٹ 2178 ڈالر ہوگئے۔

دنیا

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

زلزلے کے جھٹکے جاپان کے شہر بونین جزائر میں محسوس کئے گئے، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپان میں6.9 شدت کا زلزلہ 

جاپان کے بونین جزائر میں6.9 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ شنہوا نےجاپان کے موسمیاتی ایجنسی کے حوالے سے بتایا کہ جاپان کے جزائر بونین، یااوگاسوارا جزائر میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جن کی شدت ریکٹر سکیل پر9.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔

وسطی ٹوکیو میں بھی زلزلے کے کمزور جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم سونامی کی کوئی وارننگ جاری نہیں کی گئی، زلزلے کا مرکز سطح سے 503 کلومیٹر گہرائی میں تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

وزیر خزانہ کے ٹیکس کے جدید نظام کیلئے اقدامات

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر خزانہ کے  ٹیکس کے جدید نظام کیلئے  اقدامات

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے ٹیکس کے جدید نظام کی جانب پیشرفت کے لئے نجی شعبے اور تمام متعلقہ فریقوں کے ساتھ تعاون کے حکومتی عزم کا اعادہ کیا ہے۔

وہ اسلام آباد میں فیڈرل بورڈ آف ریونیو کی ڈیجیٹلائزیشن سے متعلقرہبر کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ایف بی آر کی ڈیجیٹلائزیشن ٹیکس کی وصولی اور انتظام میں بہتری لانے سمیت پائیدار اقتصادی ترقی کے فروغ کے لئے انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

کمیٹی نے ایف بی آرکی ڈیجیٹلائزیشن میں اب تک ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا اور ٹیکس انتظامیہ کی کارکردگی اورشفافیت کومزیدبڑھانے کے معاملات پرغورکیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیر اعظم شہباز شریف عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے سعودی عرب روانہ

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم شہباز شریف  عالمی اقتصادی فورم میں شمولیت کیلئے  سعودی عرب  روانہ

وزیر اعظم محمد شہباز شریف کل سے شروع ہونے والے عالمی تعاون، ترقی اور توانائی کے بارے میں عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس میں شرکت کے لیے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض روانہ ہو گئے۔

وزیر اعظم کو سعودی ولی عہد اور وزیر اعظم محمد بن سلمان آل سعود اور ورلڈ اکنامک فورم کے بانی اور چیف ایگزیکٹو کلؤس شواب نےاس  فورم میں شرکت کی دعوت دی ہے۔

وزیراعظم عالمی ترقی کے تناظر میں عالمی صحت، مالیاتی ٹیکنالوجی، انفارمیشن ٹیکنالوجی، جامع ترقی، علاقائی تعاون اور توانائی کے متوازن استعمال کے حوالے سے پاکستان کا موقف پیش کریں گے۔

اس موقع پر وزیراعظم کی اہم عالمی رہنماؤں، بین الاقوامی تنظیموں کے سربراہان اور دیگر اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی متوقع ہیں۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll