جی این این سوشل

دنیا

شمالی کوریا کے رہنما کا ہائپرسونک میزائل انجن ٹیسٹ کا مشاہدہ

تجربے سے نئے میزائل سسٹم کی مقررہ مدت پر تکمیل کی بھی تصدیق ہو گئی ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شمالی کوریا کے رہنما کا ہائپرسونک میزائل انجن ٹیسٹ کا مشاہدہ
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سیئول: شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے ہائپرسونک میزائل انجن ٹیسٹ کا مشاہدہ کیا ہے۔

کورین خبررساں ادار ے (کے سی این اے)کے مطابق کم جونگ ان نے نئی قسم کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کے ٹھوس ایندھن کے انجن کے کامیاب تجربے کی نگرانی کی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ تجربہ منگل کو شمالی کوریا کی میزائل انتظامیہ نے ملک کے شمال مغرب میں واقع ایک سیٹلائٹ لانچنگ گراؤنڈ میں کیا تھا۔

کے سی این اے نے مزید کہا کہ نئے قسم کے درمیانی فاصلے تک مار کرنے والے ہائپرسونک میزائل کے لیے ٹھوس ایندھن کے انجن کا زمینی جیٹ سٹریٹجک اہمیت کا حامل ہے۔

کم جونگ ان نے اس موقع پر کہا کہ اس تجربے سے نئے میزائل سسٹم کی مقررہ مدت پر تکمیل کی بھی تصدیق ہو گئی ہے۔

پاکستان

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مملکت کو عالمی سطح پر ایک رول ماڈل میں تبدیل کر دیا ہے۔

سعودی ٹی وی چینلز انٹرویو دیتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ گذشتہ آٹھ برسوں میں سعودی ولی عہد نے مثالی کامیابیاں حاصل کیں جو ان کی مدبرانہ فراست و مثالی قیادت کے سبب ہی ممکن ہو سکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان سے تعلقات میں انتہائی مخلص ہیں، پاکستان اور سعودی عرب کے کئی دہائیوں پر محیط تعلقات کی دنیا میں مثال نہیں ملتی، پاکستان اور سعودی عرب امن اور خوشحالی میں شراکت دار ہیں۔

وزیراعظم نے کہاکہ پاکستان کا کوئی بھی وزیراعظم منتخب ہونے کے بعد اپنے پہلے غیر ملکی دورے کا آغاز سعودی عرب سے کرتا ہے۔ اس طرح یہ ایک روایت رہی ہے اور یہ روایت جاری رہے گی۔

شہباز شریف کا کہنا تھا کہ دونوں ممالک کی بزنس کمیونٹیز کے درمیان رابطہ تاریخی موقع تھا، یہ رابطے دونوں ممالک کی ترقی کیلئے ہیں، ہم نے ان شعبوں کی نشاندہی کی جہاں مشترکہ کام کرسکتے ہیں، اب ہمارے پاس آگے بڑھنے کیلئے ایک واضح راستہ موجود ہے، شمسی توانائی پر سرمایہ کاری سے متعلق پاکستانی وفد ریاض میں ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی کے شعبے میں بھی ولی عہد کی بےپناہ کامیابیاں ہیں، ہم آئی ٹی میں سعودی تجربے سے فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، ورلڈ اکنامک فورم اجلاس کے دوران سعودی حکام سے بات چیت ہوئی، جس میں ہم نے طے کیا تمام شعبوں میں تعاون کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نور پور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پنجاب کے بیشتر علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آج رات سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں آج موسم گرم اور خشک رہے گا تاہم بیشتر اضلاع میں شام اور رات کے اوقات میں بارش کا امکان ہے۔مری، گلیات، راولپنڈی، اٹک، جہلم، چکوال، بھکر، میانوالی، خوشاب اور نور پور تھل میں آندھی کے ساتھ بارش ہوگی۔

پی ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کی گئی پیش گوئی میں کہا گیا ہے کہ لاہور، سرگودھا، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، نارووال، قصور، اوکاڑہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش کا امکان ہے۔

دوسری جانب ملک کے بعض علاقوں میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔ جبکہ بعض مقامات پر شدید گرمی نے لوگوں کا برا حال کردیا ہے۔

بلوچستان کے مختلف شہروں چمن، کوزک ٹاپ، شیلا باغ اور ٹوبہ اچکزئی میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہےجبکہ پیر علی زئی جنگل، قلعہ عبداللہ، پشین میں طوفانی ہواؤں کے باعث کوئٹہ چمن شاہراہ پر ٹریفک متاثر ہوئی ہے اور میرپور، دھیرکوٹ، سماہنی آزاد کشمیر، مانسہرہ میں بھی بارش ہورہی ہے تاہم سندھ اور پنجاب میں گرمی کی شدت میں اضافہ جاری ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزیدسستا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو گئی، ڈالر کی نئی فی اونس قیمت 2359 ڈالر ہوگئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونا مزیدسستا ہوگیا

ملک بھر میں سونا فی تولہ300 روپے سستا ہوگیا۔قیمت میں کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 43 ہزار 500 روپے ہوگئی۔

10 گرام سونے کی قیمت میں 257 روپے کی کمی ہونے سے سونا 2 لاکھ 8 ہزار 762 روپے کا ہو گیا۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 7 ڈالر کم ہو گئی، ڈالر کی نئی فی اونس قیمت 2359 ڈالر ہوگئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 4ہزار 600روپے کا اضافہ ہوا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll