جی این این سوشل

تجارت

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا

صارفین کے مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی کیلئے متعارف کیا گیا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایس ای سی پی نے نیا آن لائن کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم متعارف کروا دیا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے کمپنیوں کی رجسٹریشن، گوشواروں کی فائیلنگ اور کارپوریٹ رجسٹری سے متعلق دیگر مسائل کے تیز تر سلوشن فراہم کرنے کے لئے نیا ڈیجیٹل کمپلینٹ مینجمنٹ سسٹم ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کروا دیا ہے۔

سکیورٹیز ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ایس ای سی پی کی جدید اور مکمل خود کار کارپوریٹ رجسٹری ’ایزی فائل‘ متعارف کروانے کے بعد کے کامیاب تعارف کے بعد، صارفین کے مختلف مسائل اور معلوماتی سوالات کے جوابات کی فوری فراہمی اور فائیلنگ اور رجسٹریشن کے تکنیکی مسائل کے فوری حل کی فراہمی کی ضرورت کو سمجھتے ہوئے ایس ای سی پی ایکس ایس متعارف کیا جا رہا ہے۔جو کہ ریگولیٹری رپورٹنگ کی عمومی شکایات کے حل کے لیے ایک صارف دوست اور تیز ترین پلیٹ فارم ہے۔

ایس ای سی پی ایکس ایس ایک سینٹرلائزڈ پلیٹ اور ون سٹاپ کمپلینٹ مینجمنٹ سلوشن ہے جو اپنے صارف کو باقاعدگی سے اپ ڈیٹس، نوٹیفیکیشنز، اندارج شدہ شکایت پر پیشرفت سے باخبر رکھتا ہے ۔ یہ ایک نہایت آسان پلیٹ فارم ہے جو کہ صارف کے اطمینان اور ایس ای سی پی کی کارکردگی اور سروس کے معیار کی بہتری کو یقینی بنائے گا۔

دنیا

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ، 3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

گاڑی کو ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

طالبان ملٹری کی گاڑی دھماکے سے تباہ،  3 اہلکار جاں بحق جب کہ 10 سے زائد زخمی

افغانستان کے شہر فیض آباد میں سڑک کنارے کھڑی موٹرسائیکل میں اُس وقت دھماکا ہوگیا جب وہاں سے طالبان فوج کی گاڑیوں کا قافلہ گزر رہا تھا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق موٹر سائیکل میں بارودی مواد بھرا ہوا تھا جسے ریموٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے اُڑایا گیا۔ دھماکا اتنا زور د ار تھا کہ طالبان ملٹری کی گاڑی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تاہم طالبان کے 2021 میں اقتدار سنبھالنے کے بعد سے فوجی قافلوں، امام بارگاہوں اور حکومتی دفاتر پر حملوں میں داعش خراسان ملوث رہی ہے۔

دھماکے میں 3 اہلکار موقع پر ہی ہلاک ہوگئے جبکہ 3 اہلکار دوران علاج دم توڑ گئے۔ دھماکے میں 10 سے زائد افراد زخمی ہو گئے، ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

 2 زخمیوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ طالبان نے علاقے کا محاصرہ کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عوام کو پاسپور ٹ آفس سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عوام کو پاسپور ٹ آفس  سے متعلق کسی قسم کی شکایت کا موقع نہیں دیں گے ، وزیر داخلہ

وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایات کے مطابق سوک سنٹر کراچی اور گارڈن ٹائون لاہور میں پاسپورٹ دفاتر چوبیس گھنٹے کھلے رہیں گے۔ اس سلسلے میں ڈائریکٹوریٹ جنرل پاسپورٹ اور امیگریشن نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ایک بیان میں کہا کہ ایسی کوششوں کو یقینی بنایا جارہا ہے کہ عوام کو پاسپورٹ کے حصول میں مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

وزارت داخلہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صرف 72 گھنٹے میں نوٹفیکیشن جاری کروایا ،  جس کے نتیجے میں لاہور اور کراچی کے عوام کو بڑا ریلیف مل گیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

انتخابات میں دھاندلی کے الزامات، الیکشن کمیشن کا  انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ

عام انتخابات میں دھادنلی کے الزامات،الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انکوائری رپورٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق کمشنر راولپنڈی کے الزامات کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔ انکوائری رپورٹ پبلک کرنے سے پہلے کمیشن کے اجلاس میں پیش کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن انکوائری رپورٹ کی سفارشات پر سختی سے عمل کرے گا۔

ای سی پی نے تحقیقات کے لیے ایک رکنی کمیٹی قائم کی تھی جس نے ممبر سندھ نثار درانی کی سربراہی میں انکوائری کی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق رپورٹ میں ڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسران (ڈی آر اوز) اور ریٹرننگ افسران (آر اوز) کے بیانات شامل ہیں۔ کمشنر راولپنڈی لیاقت چٹھہ نے کمیٹی کو تحریری بیان بھی جمع کرایا۔

واضح رہے کہ سابق کمشنر راولپنڈی لیاقت علی نے انتخابات میں سنگین بے ضابطگیوں کا الزام لگاتے ہوئے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

بعد ازاں ترجمان الیکشن کمیشن اور چیف جسٹس آف پاکستان (سی جے پی) قاضی فائز عیسیٰ نے راولپنڈی کے سابق کمشنر کے الزامات کی سختی سے تردید کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll