Advertisement
پاکستان

ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ،طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

گفتگو سے انہیں جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی،پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور بیدار کرنے کے لیے اہم اقدام ہے،طلبا

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 15th 2026, 2:50 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ڈی جی آئی ایس پی آر کا لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ،طلباء و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست

لاہور:ڈی جی آئی ایس پی آرنے لاہور کے مختلف تعلیمی اداروں کا دورہ کیا۔انہوں نے ایچی سن کالج، یونیورسٹی آف انجنیئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور اور لاہور کالج فار وومین یونیورسٹی میں طلباء اور اساتذہ کیساتھ خصوصی نشستوں میں شرکت کی۔

نشستوں کے دوران قومی سلامتی، نوجوانوں کے کردار، جدید دور کے متفرق چیلنجز اور ہائبرڈ وار فیئر پر تفصیلی گفتگو کی گئی،تعلیمی اداروں کے سربراہان، اساتذہ اور طلبہ نے افواجِ پاکستان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

اساتذہ کا کہنا تھا کہ جس دن ملک کو ضرورت پیش آئی، تمام اساتذہ اور طلباء دفاع کے لیے فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہوں گے۔اساتذہ کے مطابق موجودہ چیلنجز سے متعلق ڈی جی آئی ایس پی آر کی گفتگو نوجوانوں کے لیے انتہائی اہمیت کی حامل رہی۔

طلبہ نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ اس گفتگو سے انہیں جدید دور کی فکری جنگ کو سمجھنے میں مدد ملی۔ طلبہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج کا تعلیمی اداروں سے براہِ راست رابطہ نوجوانوں میں اعتماد اور شعور بیدار کرنے کے لیے اہم اقدام ہے۔

انہوں نے دشمن کے خلاف متحد رہنے اور افواجِ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں پر فخر کا اظہار بھی کیا۔

Advertisement
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 20 گھنٹے قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 20 گھنٹے قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • ایک گھنٹہ قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
Advertisement