Advertisement
پاکستان

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ جرمنی، میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

فیلڈ مارشل کی جرمن وزیر داخلہ،مشیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 7 months ago پر Feb 15th 2026, 2:58 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا دورہ جرمنی، میونخ سیکیورٹی کانفرنس کے موقع پر عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

راولپنڈی:پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بتایا ہے کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے جرمنی میں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ چیف آف ڈیفنس سروسز، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر جرمنی کے 3 روزہ سرکاری دورے پر ہیں جہاں انہوں نے 62ویں میونخ سکیورٹی کانفرنس میں شرکت کی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق فیلڈ مارشل نے امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں، امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات میں علاقائی سکیورٹی اور انسداد دہشت گردی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پاک فوج کے ترجمان ادارے کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ فیلڈ مارشل کی جرمن وزیر داخلہ، مشیر خارجہ اور چیف آف ڈیفنس سے بھی ملاقاتیں ہوئیں جن میں دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے برازیل کی مسلح افواج کے جوائنٹ اسٹاف کے سربراہ ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگئیار فریرے سے بھی ملاقات کی جس میں دوطرفہ فوجی تعاون کے امکانات پر گفتگو ہوئی۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق لبنانی مسلح افواج کے کمانڈر جنرل روڈولف ہیکل نے بھی فیلڈ مارشل سے ملاقات کی، جس میں عالمی و علاقائی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا، ملاقات میں دفاعی اشتراک بڑھانے اور تعاون مستحکم بنانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔

Advertisement
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 3 دن قبل
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • 3 دن قبل
آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر  سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

  • ایک دن قبل
خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا

  • 2 گھنٹے قبل
آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین

  • 21 گھنٹے قبل
امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف

  • 20 گھنٹے قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 3 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

ملک میں سونے کی قیمتوں میں حیرت انگیزکمی

  • ایک دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 3 دن قبل
Advertisement