جی این این سوشل

تجارت

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا

پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف) کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس آج ہو گا، پاکستان کو قلیل مدتی پروگرام کے تحت قرض کی آخری قسط 1.1 ارب ڈالر کی منظوری کا امکان ہے۔

نئے قرض پروگرام کیلئے آئی ایم ایف کی معاشی ٹیم کے ساتھ مذاکرات آئندہ ماہ ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق انٹرنیشنل مانیٹری فنڈ (آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں پاکستان کا کیس منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا۔ پاکستان اسٹینڈ بائے ارینجمنٹ معاہدے کے تحت آئی ایم ایف سے 1.9 ارب ڈالر موصول کر چکا ہے، معاہدہ رہتے پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ طے شدہ اہداف پر عملدرآمد کیا۔

یاد رہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان گزشتہ ماہ سٹاف لیول کا معاہدہ طے پایا تھا، پاکستان نے آخری جائزے کیلئے آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کر دی تھیں۔

وزارت خزانہ حکام کا کہنا تھا کہ نئے قرض پروگرام پر مذاکرات کیلئے آئی ایم ایف وفد کا مئی میں پاکستان کا دورہ متوقع ہے۔

پاکستان

علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو  حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو  حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور

وزیراعلیٰ خیبر  پختونخوا علی امین گنڈاپور  کی جی ایچ کیو حملہ کیس سمیت 11 مقدمات میں ضمانت منظور ہوگئی۔

انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے  ضمانت کی درخواستوں  پر سماعت کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور  کی  11 مقدمات میں  ضمانتیں منظور کیں۔

علی امین گنڈاپور کی تھانہ سول لائنز میں درج مقدمے میں ضمانت پرسماعت کل تک ملتوی کردی گئی۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو کل حاضری سے بھی استثنیٰ دے دیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے پر آ گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ

ملک میں 2 روز کمی کے بعد سونے کی قیمت میں نمایاں اضافہ ہوگیا۔

صرافہ مارکیٹوں میں بھی بدھ کے روز 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 2 ہزار 900  روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار روپے اور فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 2 ہزار 487 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 9 ہزار 191 روپے کی سطح پر آگئی۔

دریں اثنا ملک میں فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 2650 روپے اور فی10گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2271.94روپے کی سطح پر مستحکم رہی ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 28ڈالر کے اضافے سے 2365 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعلیٰ پنجاب کی رہائش گاہ کی سکیورٹی کے لئے جدید آلات خریدنے کی تجویز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی رہائش گاہ جاتی امرا کی سکیورٹی کے پیش نظر جدید آلات خریدنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

قانون نافذ کرنے والے اداروں نے سکیورٹی کا سخت اور فعال نظام متحرک کرنے کی تجویز دے دی، اداروں کی جانب سے 15 کروڑ روپے مالیت کے جدید سکیورٹی آلات کی مدد سے سکیورٹی فل پروف بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

آئی جی پنجاب نے سکیورٹی آلات کی خریداری اور تنصیب کے لئے پنجاب حکومت سے14کروڑ91لاکھ  روپے کے فنڈز مانگ لئے، سکیورٹی کو فول پروف بنانے کےلئے سی سی ٹی وی کیمرے، ایل ای ڈی لائٹس، پولز، جنریٹر، خاردار تاریں، سمیت و دیگر سیکورٹی آلات شامل ہیں۔

سکیورٹی کو بہتر بنانے کےلئے بروقت سکیورٹی آلات کی خریداری کرکے تنصیب کی جائے ،پولیس حکام نے تمام رہائشگاہوں کی سکیورٹی بہتر بنانے کے لیے فنڈز کی ڈیمانڈ کی ہے اور فنڈز کے اجرا کے بعد اشیا کی خریداری کے لئے ٹینڈرنگ کر کے کنٹریکٹ جاری کیے جائیں گے۔

واضح رہے آئی جی پنجاب کو سکیورٹی نقائص اور اشیاء کی فراہمی کے لئے سکیورٹی ڈویژن کی جانب سے سمری بھجوائی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll