اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، سہیل آفریدی
وفاق کے ساتھ جو بھی کنورسیشن ہو گی تحریری اور ثبوت کے ساتھ ہو گی، یہ لوگ بند کمروں کے فیصلے مسلط کرتے ہیں اور جب ناکامی ہوتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں،سہیل آفریدی


مینگورہ :وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ اگر وادی تیراہ کو خالی کرنے کا نوٹیفکیشن واپس نہ لیا تو میں پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، اگر بات غلط ہوئی تو نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو خود وادی تیراہ لے کے جاؤں گا۔
تفصیلات کے مطابق مینگورہ میں اسٹریٹ موومنٹ ریلی کے شرکا سے خطاب کے دوران وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے وفاقی حکومت کی طرف سے وادی تیراہ کے متاثرین کے حوالے سے جاری اعلامیے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ آج صبح وفاق نے نوٹیفکیشن نکالا ہے تیراہ کےلوگوں کو نکلنے کا نہیں کہاگیا، کیا تیراہ کےلوگ شادی کی تقریب میں جارہےتھے؟
اپنی تقریر میں ان کا کہنا تھا کہ آج کے بعد وفاق کے ساتھ جو بھی کنورسیشن ہو گی تحریری اور ثبوت کے ساتھ ہو گی، یہ لوگ بند کمروں کے فیصلے مسلط کرتے ہیں اور جب ناکامی ہوتی ہے تو پیچھے ہٹ جاتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جب ہمیں شکست نہ دے سکے تو ہم پردہشتگردی کے الزامات لگائے گئے، تیراہ میں لوگوں کونقل مکانی پر مجبورکیاگیا، 24رکنی کمیٹی کو مجبورکیاگیا اور پھر آپریشن پر مجبور ہوئے۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ اگر یہ نوٹیفکیشن واپس نہ لیا گیا اور اس پر معافی نہ مانگی گئی تو میں آفریدی قوم کا جرگہ بلاؤں گا، اس کے بعد پختون قوم کا جرگہ بلاؤں گا، اگر بات غلط ہوئی تو نقل مکانی کرنے والے متاثرین کو خود تیراہ لے کے جاؤں گا۔
انہوں نے کہا کہ میرا نام وزیر اعلیٰ کے لیے منتخب ہوا تو ایک شخص پشاور آیا اور کہا کہ ہمیں یہ نام منظور نہیں، اس شخص کا کوئی حق نہیں بنتا تھا کہ وہ سیاست میں ٹانگ اڑئے، میرے لیڈر میرے قائد نے وزیر اعلیٰ بننے کے لیے نام دیا ہے تو حکم بھی ان کا چلے گا اور راج بھی ان کا چلے گا۔
سہیل آفریدی نے کہا کہ وزیراعلیٰ بننے سے روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کیا گیا، کہا گیا یہ اسمگلر ہے جب اس میں بھی ان کو کامیابی نہیں ملی تو اس کے بعد ایک اور بیانیہ بنایا گیا کہ یہ دہشت گرد ہے اور دہشت گردوں کے ساتھ ملا ہوا ہے۔
ان کا کہنا تھاکہ نہ ہم فوج کے دشمن ہیں اور نہ ہی اداروں کے، جولوگ سیاست میں مداخلت کرتے ہیں،ہم ان کے خلاف ہیں، اجلاس چھوڑکرفوجی جوانوں کے جنازےمیں شریک ہوا، اب مجھےجنازوں میں شرکت کی اجازت نہیں دی جاتی، بلایا نہیں جاتا۔
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو آزاد کر کے دم لیں گے، آج کے جمعِ غفیر سے ثابت ہوتا ہے عوام بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں، اسٹریٹ موومنٹ کا مقصد اپنی سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنا تھا، بہت جلد پختونخوا کے لوگوں کا جرگہ بلایا جائے گا۔
سہیل آفریدی کے ہمراہ جنید اکبر سمیت دیگر اراکینِ اسمبلی موجود تھے جب کہ وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا جلسے سے مختصر خطاب کے بعد تیمر گرہ روانہ ہو گئے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 8 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 7 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 13 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 5 گھنٹے قبل






