پاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی، عالمی جریدہ
بھارت جو کبھی امریکا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا تھا، اس وقت سفارتی تنہائی کا شکار ہے،امریکا اور بھارت کے تعلقات گہری منجمد کیفیت میں داخل ہو چکے ہیں، رپورٹ


واشنگٹن ڈی سی: مشہور امریکی جریدے’’ دی ڈپلومیٹ‘‘ نے پاکستان کی کامیاب سفاتکاری کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہپاکستان نے اپنی دانشمندانہ اور اسٹریٹجک سفارتکاری کے ذریعے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی ہے جس کو عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
جریدے کے مطابق پاکستان نے نہ صرف خطے میں اپنی اہمیت اور اثر و رسوخ کو بڑھایا بلکہ بھارت کو بھی سفارتی تنہائی اور بھاری ٹیرف کے دباؤ میں مبتلا کر دیا۔
جریدے کے مطابق پاکستان کی اسٹریٹجک سمجھداری، واشنگٹن میں خود کو دوبارہ ناگزیر اور قابل اعتماد شراکت دار ثابت کر دیا، پاکستان نے مضبوط سفارتکاری سے امریکا کے ساتھ تعلقات کو نئی سمت دی جسے عالمی سطح پر سراہا جا رہا ہے۔
دی ڈپلومیٹ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مئی 2025 کے پاک بھارت تنازعے کے دوران بھارت نے امریکی ثالثی کے دعوے کو مسترد کیا تاہم پاکستان نے اس بحران کو سفارتی موقع میں بدلتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ثالثی کردار کو سراہا۔ اس مثبت طرزِ عمل کے نتیجے میں پاک امریکا تعلقات میں نمایاں بہتری آئی۔
ستمبر 2025 میں وزیر اعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے وائٹ ہاؤس کا دورہ کیا، جہاں سیکیورٹی، تجارت، سرمایہ کاری اور دفاعی تعاون کے امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق جولائی 2025 میں پاکستان اور امریکا کے درمیان ٹیرف میں کمی کا اہم تجارتی معاہدہ بھی طے پایا، جس کے تحت امریکی کمپنیاں پاکستان کے وسائل میں طویل المدتی سرمایہ کاری کریں گی،اس کے برعکس بھارت جو کبھی امریکا کا قریبی اتحادی سمجھا جاتا تھا، اس وقت سفارتی تنہائی کا شکار ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکا اور بھارت کے تعلقات گہری منجمد کیفیت میں داخل ہو چکے ہیں، جس کے نتیجے میں نہ تو بھارت کو کواڈ سمٹ کی میزبانی ملی، نہ صدر ٹرمپ کا دورہ نصیب ہوا اور نہ ہی کوئی تجارتی ریلیف حاصل ہو سکا، تجارتی معاہدہ نہ ہونے پر امریکا نے بھارت پر 50 فیصد ٹیرف بھی عائد کر دیا ہے۔
امریکی جریدے میں مزید کہا گیا ہے کہ ٹرمپ اور ان کے قریبی مشیروں میں بھارتی حکومت کے رویے پر شدید ناراضگی پائی جاتی ہے۔ اس کے برعکس پاکستان کے ساتھ انسدادِ دہشتگردی تعاون بحال ہوا ہے، جس سے پاک امریکا تعلقات کے ایک پرانے اور اہم ستون کو نئی زندگی ملی ہے،امریکا نے بلوچستان لبریشن آرمی اور مجید بریگیڈ کو دہشتگرد تنظیموں کی فہرست میں شامل کر کے پاکستان کے مؤقف کی تائید بھی کی ہے۔
دی ڈپلومیٹ کے مطابق جنوری 2026 میں پاکستان نے چین کے ساتھ اپنے سفارتی تعلقات کی تجدید پر بھی زور دیا، جس سے یہ تاثر مزید مضبوط ہوا کہ پاکستان ایک متوازن، خودمختار اور کثیر الجہتی خارجہ پالیسی پر گامزن ہے۔
عالمی جریدے کے مطابق مجموعی طور پر پاکستان نے دانشمندانہ سفارتکاری کے ذریعے نہ صرف علاقائی بحران کو اپنے حق میں بدلا بلکہ واشنگٹن میں اپنی اہمیت کو ایک بار پھر منوا لیا جبکہ بھارت سفارتی اور تجارتی محاذ پر شدید دباؤ کا شکار نظر آ رہا ہے۔

پہلی بیوی کی اجازت کے بغیر دوسری شادی مسلم فیملی لاز آرڈیننس کے سیکشن 6 کی خلاف ورزی ہے،سپریم کورٹ
- 6 گھنٹے قبل

لاہور: گلبرگ میں آتشزدگی کا معاملہ، نجی ہوٹل کے مالک سمیت 6 افراد کیخلاف مقدمہ درج
- 5 گھنٹے قبل

خیبرپختوانخوامیں آئی ایس پی آر کے زیر اہتمام ونٹر انٹرنشپ پروگرام جاری
- 3 گھنٹے قبل

وادی تیراہ میں شدید برفباری، پاک فوج کی مؤثر ریلیف سرگرمیاں جاری
- 6 گھنٹے قبل

وفاقی وزیر داخلہ کا ژاو شیرین کی چینی قونصل جنرل کی حیثیت سے خدمات کو خراج تحسین
- 6 گھنٹے قبل

ورلڈ کپ میں شرکت کے حوالے سےحکومت جو بھی فیصلہ کریگی،من و عن عمل کریں گے،محسن نقوی
- 2 گھنٹے قبل

غزہ پیس بورڈ میں اس امید کے ساتھ شمولیت اختیارکی کہ غزہ میں امن قائم ہوگا،وزیر اعظم
- 6 گھنٹے قبل

پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کیلئے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
- 7 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا منی سوٹا کے گورنر اور میئر پرلوگوںکو بغاوت کے لیے بھڑکانے کا الزام
- 4 گھنٹے قبل

پنجگور: سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی میں 3 خارجی دہشتگرد جہنم واصل
- 3 گھنٹے قبل

وفاقی حکومت نے وادی تیرہ کو فوج کے احکامات پر خالی کرانے کی بے بنیاد خبروں کی تردید کردی
- 5 گھنٹے قبل

وزیر خارجہ کا بنگلہ دیشی ہم منصب سے رابطہ، مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 7 گھنٹے قبل








