Advertisement
تجارت

امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے ، پا کستانی سفیر

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے

GNN Web Desk
شائع شدہ a year ago پر May 4th 2024, 10:45 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
امریکہ سے زرعی تعلقات استوار کریں گے  ، پا کستانی سفیر

امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا ہے کہ پاکستان زراعت کے شعبے کو جدید خطوط پر استوار کرنے ، ہائبرڈ بیج کی پیداوار اور کلائمیٹ سمارٹ فصلوں اور زراعت میں امریکہ کی مہارت اور ٹیکنالوجی سے استفادہ کرنے کا خواہاں ہے۔

سفیر پاکستان لاس اینجلس کے تین روزہ دورے پر ہیں جہاں وہ کیلیفورنیا کی سینئر قیادت، تھنک ٹینک، میڈیا نمائندگان اور بالخصوص کیلیفورنیا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے  رہنماؤں  سے ملاقاتیں کر رہے ہیں۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی کونالاکس سے بات کرتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ دونوں فریقین آئی ٹی اور توانائی کے شعبوں میں بھی تعاون کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان زراعت کے شعبے میں دیرینہ تعلقات ہیں ۔ دونوں ممالک کی یونیورسٹیوں کے آپس میں روابط ہیں ، انہوں نے کہا کہ پاکستان پہلے ہی سلیکون ویلی سے جڑا ہوا ہے اور متعدد پاکستانی نژاد امریکی کمپنیاں پاکستان کے ٹیک سیکٹر میں سرمایہ کاری کر رہی ہیں۔اسی طرح قابل تجدید توانائی اور خصوصاً نیو انرجی کے شعبے میں تعاون کے دائرہ کار کو وسیع کرنے کی بڑی صلاحیت موجود ہے۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی اور امریکہ کی جامعات کے آپس میں روابط ہیں۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کا امریکی پارٹنر یونیورسٹی کے ساتھ کثیر جہتی تعاون ہے۔

پنجاب اور کیلیفورنیا سسٹر سٹیٹ تعلقات کے قیام میں گورنر کے کردار کو سراہتے ہوئے مسعود خان نے کہا کہ سسٹر سٹیٹ تعلقات کے تحت تعاون کو اگلے درجے تک لے جانے کی ضرورت ہے تاکہ اس نظام کی مکمل صلاحیتوں کو بروئے کار لایا جا سکے۔

لیفٹیننٹ گورنر ایلینی نے سفیر پاکستان کے ریمارکس کو سراہتے ہوئے کہا کہ زراعت کے شعبے میں امریکہ کے پاس بہترین ٹیکنالوجی اور طریقے رائج ہیں اور وہ ریاست میں کاشتکاری کے بارے میں تاثر کو تبدیل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہی ہیں۔انہوں نے پاکستان اور کیلیفورنیا کے درمیان زرعی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کے حوالے سے مکمل تعاون کی پیشکش کی۔

دوسری جانب اورنج کانٹی کی معروف عالمی امور کونسل نے سفیر مسعود خان کے اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا جہاں سفیر پاکستان نے بڑی تعداد میں موجود دانشوروں، پالیسی تجزیہ کاروں اور دیگر شعبوں کے ماہرین سے گفتگو کی۔

مسعود خان نے کہا کہ پاکستان امریکہ یا چین  میں سے کسی ایک کا انتخاب نہیں  چاہتا بلکہ پاکستان دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی پل کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان افہام و تفہیم بڑھانے اور غلط فہمیوں کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ عوامی  روابط ، طلبا اور ماہرین تعلیم، قانون سازوں، سرکاری اہلکاروں، تاجروں اور ایک دوسرے کے ممالک کا سفر کرنے والے سرمایہ کاروں کے تبادلوں کے قائم کئے جاسکتے ہیں۔

پاکستان کے مثبت پہلوؤں کو اجاگر کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان کی 64 فیصد آبادی 30 سال سے کم عمر افراد پر مشتمل ہے ۔ یہ کل آبادی کا ایک بڑا حصہ ہے۔ ملک کی 300 سے زائد جامعات نوجوان نسل کو ایسی مہارتوں سے آراستہ کرنے میں مصروف عمل ہیں جو پاکستان کی معیشت میں معاون ثابت ہوں گی۔

مسعود خان نے قیام پاکستان کے بعد سے لیکر تعلیم، زراعت اور مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے شعبوں میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان دوطرفہ تعاون کو اجاگر کیا۔

سفیر پاکستان نے کہا کہ امریکہ کو پاکستانی ٹیک ایکسپورٹ گذشتہ سال 1.4 بلین ڈالر تک پہنچ گئیں جو کہ ٹیک سیکٹر میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان بڑھتے ہوئے تعلقات کی غماز ہیں ۔

سفیر پاکستان نے یوایس بیورو آف ایجوکیشن اینڈ کلچرل افیئرز اور یو ایس پاکستان بزنس کونسل کی مدد سے خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے اٹھائے جانے والے مختلف اقدامات پر بھی  روشنی ڈالی ۔

سفیرپاکستان مسعود خان نے ڈورسی اور وٹنی ایل ایل پی کا دورہ کیا اور فرم کے بین الاقوامی طریقہ کار کے بارے میں بریفنگ حاصل کی۔

Advertisement
بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق

بلوچستان-سندھ سرحد پر دو دھماکے، 3 افراد جاں بحق

  • 10 گھنٹے قبل
پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

پنجاب میں ذخیرہ شدہ 2 لاکھ ٹن گندم برآمد، آٹے کی قیمتوں میں پھر اضافہ

  • 5 گھنٹے قبل
متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی

متنازع میچ ریفری اینڈی پائی کرافٹ نے پاکستانی کپتان اور منیجر سے معافی مانگ لی

  • 4 گھنٹے قبل
اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی

اللہ کا شکر ہے، پاکستان کی عزت بچی اب ٹیم سے پرفارمنس کی امید ہے ، محسن نقوی

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت

وزیراعظم شہباز شریف کی ریاض میں سعودی ولی عہد سے ملاقات، اعلیٰ سطحی وفود کی شرکت

  • 5 گھنٹے قبل
صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل

صائم ایوب کی فارم بدستور خراب، ایشیا کپ میں ’صفر‘ کی ہیٹ ٹرک مکمل

  • 4 گھنٹے قبل
ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی: یو اے ای کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ

  • 7 گھنٹے قبل
شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی

شاپنگ لنکس اور AI فیچرز: یوٹیوب نے آمدنی کے ذرائع میں توسیع کر دی

  • 9 گھنٹے قبل
قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع

قاہرہ کے میوزیم سے 3 ہزار سال پرانا سونے کا کڑا غائب، تحقیقات شروع

  • 4 گھنٹے قبل
ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ  ہو گئی

ایشیا کپ2025: پاکستان اور یو اے ای کا میچ ہوگا، ٹیم اسٹیڈیم کیلئے روانہ ہو گئی

  • 8 گھنٹے قبل
ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

ارشد ندیم ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گئے

  • 9 گھنٹے قبل
صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا  دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث

صدر ٹرمپ کا برطانیہ کا دورہ، سرمایہ کاری کی امیدیں، مظاہرے اور متنازعہ تعلقات زیرِ بحث

  • 4 گھنٹے قبل
Advertisement