جی این این سوشل

ٹیکنالوجی

اب واٹس ایپ بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکےگا

واٹس ایپ کمپنی کے سربراہ ول کیتھ کارٹ کا کہنا ہے کہ واٹس ایپ صارفین جلد ہی ایپ کو بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر لاگ ان کرسکیں گے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اب  واٹس ایپ  بیک وقت  4 مختلف ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکےگا
اب واٹس ایپ بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر استعمال کیا جاسکےگا

واٹس ایپ کے سربراہ ول کیتھ کارٹ نے ویب بیٹا کو دیے گئے ایک انٹرویو میں اس بات کی تصدیق کی ہے کہ  واٹس ایپ ایک نئے ملٹی ڈیوائس فیچر پر کام کررہاہے جس کے بعد صارفین کو بیک وقت 4 مختلف ڈیوائسز پر واٹس ایپ کی سہولت دستیاب ہوسکے گی۔ ملٹی ڈیوائس فیچر کے باعث آئی پیڈ پر بھی واٹس ایپ کی سہولت جلد دستیاب ہوگی۔

دوسری جانب  مارک زکر برگ کا کہنا ہے ملٹی ڈیوائس فیچر کی سہولت اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن پر سمجھوتہ نہیں کرے گی۔

واٹس ایپ کے سی ای او مارک زکر برگ نے کہا ہے کہ واٹس ایپ جلد ایک اور نیا فیچر ’view once‘متعارف کروانے جارہا ہے جس کے بعد  واٹس ایپ پیغام وصول کرنے والا صارف آپ کی تصاویر اور ویڈیو کو غائب ہونے سے پہلے تک ہی کھول سکے گا، ان کا کہنا تھا کہ    یہ فیچر واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے جلد دستیاب ہوں گے۔

واضح رہے کہ  فی الحال واٹس ایپ صارفین ایپ کو موبائل پر اور کمپیوٹر کے واٹس ایپ ویب ورژن پر ہی لاگ ان کرسکتے ہیں تاہم اس نئے فیچر کے بعد صارفین واٹس ایپ کو متعدد ڈیوائسزپر بیک وقت لاگ ان کرسکیں گے۔

علاقائی

سندھ حکومت کا یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سندھ  حکومت  کا  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان

کراچی : سندھ حکومت کی جانب سے  یکم مئی یوم مزدور پر عام تعطیل کا اعلان کردیا ہے اور اس حوالے سے چیف سیکرٹری سندھ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کابینہ ڈویژن کے سرکلر میں یکم مئی کو عام تعطیل کے طور پر شامل کیا گیا ہے، اس دن ملک بھر میں تمام اسکول، نجی اور سرکاری دفاتر بند رہیں گے جبکہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے یکم مئی کو بھی بینک تعطیل کا اعلان متوقع ہے۔

واضح رہے کہ وفاقی حکومت کی جانب سے اس سال یکم مئی چھٹی کا باضابطہ اعلان نہیں کیا گیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

ہم نہیں چاہتے کہ جو زیادتی ہمارے ساتھ ہوئی وہ کسی اور کے ساتھ ہو، سینیٹر عرفان صدیقی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کی پی ٹی آئی کو مفاہمت کی دعوت

مسلم لیگ ن کے رہنماء سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں۔

سینیٹ اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہا ہے کہ ہم مفاہمت کس سے کریں جب سامنے والے کے ہاتھ جیب میں ہوں؟،تحریک انصاف محمود اچکزئی سے ہاتھ ملاسکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں بیٹھتے؟۔

ان کا کہنا تھا کہ میں یہ نہیں کہتا کہ ہمارے ساتھ زیادتی ہوئی تو دوسروں کے ساتھ بھی ہوتی رہے۔ ہم فارم 45 اور فارم 47 میں الجھے ہوئے ہیں، وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کیسے بیانات دیے جا رہے ہیں؟

مسلم لیگ ن کے سینیٹر کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی قومی لیڈرہیں،ہم آج بھی ان کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہیں،یہ بھی توہاتھ ملائیں،اپوزیشن محمود خان اچکزئی اورمولانافضل الرحمان کے ساتھ بیٹھ سکتی ہے تو ہمارے ساتھ کیوں نہیں؟ مزیدکہا ہم سیاسی انتقام پر یقین نہیں رکھتے ۔ آج پاکستان میں کوئی سیاسی قیدی نہیں ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ شاہ محمود کو ہتھکڑی میں دیکھ کردکھ ہوا۔ نہیں چاہتے جوناانصافی ہمارے ساتھ ہوئی وہ ان کے ساتھ ہو۔ہمیں تو پانامہ کیس میں اپیل کا حق بھی نہیں دیا گیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پولیس کے بعد مریم نواز کو ایلیٹ وردی  پہنائے جانے کی تیاریاں ، بڑا انکشاف

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کی پولیس وردی میں تصاویر سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہیں جس پر انہیں کافی تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے پولیس کی وردی پہننے کے بعد ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب کی ایلیٹ فورس کی وردی بھی تیار کی جاچکی ہے جسے پہن کر وہ تقریب میں شرکت کریں گیں ۔

ذرائع کے مطابق پولیس کی جانب سے ایلیٹ فورس پاسنگ آئوٹ پریڈ کی تقریب  کےلیے حتمی تاریخ کا فیصلہ ابھی تک نہیں ہوسکا ہے تاہم محکمہ پولیس نے بیدیاں روڈ پرایلیٹ ٹریننگ سنٹر میں ایلیٹ فورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کےلیے تیاریاں مکمل کرلی گئی  ہیں۔

یہ بھی پڑھیں : 

چوہنگ پولیس ٹریننگ کالج میں پاسنگ آؤٹ پریڈ کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی تھی،  اسی تقریب میں انہوں نے پولیس وردی میں ملبوس پریڈ کا معائنہ کیا تھا ۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll