گھوٹکی : سندھ کے ضلع گھوٹکی کے علاقہ ڈہرکی کے قریب سرسید ایکسپریس اور ملت ایکسپریس میں تصادم کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی 62ہوگئی۔ 47 میتیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق ٹرین حادثےمیں جاں بحق ہونےوالےافرادکی تعداد 62 ہوگئی ہے ، ڈپٹی کمشنرعثمان عبداللہ نےمزید4لاشیں نکالےجانےکی تصدیق کردی۔جبکہ 100 سے زائدافراد زخمی ہیں ۔ حادثے کی جگہ پر ریسکیو آپریشن کا سلسلہ جاری ہے، واقعے میں زخمی ہونے والے بیشتر افراد رحیم یار ہسپتال میں زیر علاج ہیں،حادثے میں زخمی ہونے والے دس مسافروں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے ۔ ٹرین حادثے کے مقام پر امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔
ترجمان ریلوے کے مطابق ریسکیو آپریشن کا کام مکمل کر لیا گیا ہے اور اب ٹریک کو فٹ کیا جارہا ہے ۔ جیسے ہی ٹریک کا کام مکمل ہو جائے گا تو ٹرینوں کی روانگی شروع ہو جائے گی ۔پاکستان ریلوے اپنے مسافروں سے معذرت خواہ ہے کہ انہیں حادثے کے باعث پریشانی اٹھانا پڑی . وزیر ریلوے محمد اعظم خان سواتی، چیئرمین ریلوے حبیب الرحمن گیلانی اور سی ای او ریلوے نثار احمد میمن ساری رات رییلیف آپریشن کی نگرانی کر تے رہے ، ریلوے انتظامیہ اور تمام افسران بھی اس ریلیف آپریشن کی تکمیل تک ڈیوٹی پر موجود رہے۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کی حتمی تعداد اکٹھی کر کے جاری کی جائےگی۔
ریلوے ٹرین حادثہ سانحہ میں شہید ہونے والے کانسٹیبل دلبر حسین کی نماز جنازہ انکے آبائی گاؤں146دس آر میں ادا کر دی گئی ۔ جاں بحق ہونے والوں میں لودھراں کے دو سگے بھائی، والدہ اور کزن بھی شامل ہیں، جن کی نماز جنازہ میں شہریوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔علاوہ ازیں حادثے میں جاں بحق دو کمسنوں مومن اور ہادی کی بھی شناخت ہوگئی، دونوں بچے ماں کے ساتھ کراچی سے فیصل آباد جارہے تھے۔ اسی طرح لودھراں سے تعلق رکھنے والے شہباز، اس کی بیوی اور دو بچوں کی لاشوں کو بھی پہچان لیا گیا۔
گزشتہ صبح سکھر ڈویژن میں ریتی ریلوے سٹیشن کے قریب کراچی سے سرگودھا جانے والی ملت ایکسپریس کی 8 بوگیاں پٹری سے اتر کر ڈاؤن ٹریک پر جا گریں اور مخالفت سمت راولپنڈی سے آنے والی سرسید ایکسپریس دو منٹ بعد ہی ان سے ٹکرا گئی تھیں ۔ سرسید ایکسپریس کی انجن سمیت 3 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں، جبکہ کچھ بوگیاں کھائی میں جاگریں۔ ٹرینوں میں پھنسے ہوئے مسافروں کو نکالنے کیلئے چھوٹی مشینری کے ذریعے بوگیوں کو کاٹا گیا۔فوج اور رینجرز کے دستے بھی جائے حادثہ پر امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے۔ فوری امداد کے لیے ملتان سے ہیلی کاپٹر بھیجے گئے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے بعد ریلیف اور ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا، آرمی اور رینجرز کے دستے ریسکیو آپریشن میں حصہ لے رہے ہیں، پنوں عاقل سے پاک فوج کے ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف جائے حادثہ پر پہنچا ہے ۔ ریسکیو کے لئے آرمی انجینئرز کے وسائل بھی بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔
زخمی ہونے والے مسافروں کو ڈی ایچ کیو میرپور ماتھیلو، پنوں عاقل، روہڑی، سکھر، رحیم یار خان کے مختلف ہسپتالوں میں داخل کر لیا گیا ہے جبکہ معمولی زخمی ہونے والے مسافروں کو ابتدائی طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ ریلوے ذرائع نے تصدیق کی کہ ٹرین حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں ریلوے کے 4 ملازمین بھی شامل ہیں جن میں 2 پولیس اہلکار ہیں۔
اس حوالے سے وزارت ریلوے نے کراچی، سکھر، فیصل آباد اور راولپنڈی میں ہیلپ سنٹر قائم کیے گئے ہیں ، شہری حادثے کی معلومات کے لیے 041.9200488 اور 03334805996 پر رابطہ کر سکتے ہیں ۔ ترجمان ریلوے کے مطابق شہری راولپنڈی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 051.9270834 پر کال کر سکتے ہیں، کراچی ہیلپ سنٹر سے رابطے کیلئے 03312706334 اور 03003754200 پر رابطہ کریں ، سکھر سنٹر سے رابطے کیلئے 0719310087 سے رابطہ کرسکتے ہیں ۔
دریں اثناء وزیر ریلوے اعظم خان سواتی نے مسافر ٹرینوں کے حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔وزارتِ ریلوے کے ترجمان نے بتایا کہ ابتدائی تحقیقات چوبیس گھنٹے کے اندر مکمل کی جائیں گی۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ٹرین حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے کیونکہ حادثے کی وجوہات کا مکمل طور پر جائزہ لیا جانا چاہئے۔
صدر عارف علوی نے ٹرین حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔صدر مملکت نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کے لئے دعائے مغفرت اور متاثرہ خاندانوں سے تعزیت کی۔

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 11 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 18 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 15 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 12 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 16 گھنٹے قبل

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 18 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 11 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 17 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 15 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 18 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)
.webp&w=3840&q=75)



