Advertisement
علاقائی

آزاد کشمیر میں عام انتخابات کب ہونگے؟ حکومت نے  تاریخ کا اعلان کردیا گیا

کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 24 جون تک دائر کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن 26 اور 27 جون کو انتخابی اپیلوں کی سماعت کرے گا،شیڈول

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 5th 2026, 8:40 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آزاد کشمیر میں عام انتخابات کب ہونگے؟ حکومت نے  تاریخ کا اعلان کردیا گیا

مظفرآباد: الیکشن کمیشن آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر میں عام انتخابات کی تاریخ کا اعلان کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق آزاد کشمیر میں عام انتخابات 27 جولائی کو ہوں گے۔

کاغذاتِ نامزدگی 9 جون سے 19 جون تک جمع کروائے جا سکیں گے، امیدواروں کے کاغذاتِ نامزدگی کی اسکروٹنی 20 جون کو ہوگی۔امیدواروں کی فہرست یکم جولائی کو آویزاں کی جائے گی۔

اسی طرح  2 جولائی کو امیدواروں کو انتخابی نشانات الاٹ کیے جائیں گے، امیدواروں کی حتمی فہرست 2 جولائی کو ہی جاری ہوگی، 27 جولائی کو آزاد کشمیر میں پولنگ ہوگی۔

کاغذاتِ نامزدگی منظور یا مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں 24 جون تک دائر کی جا سکیں گی، الیکشن کمیشن 26 اور 27 جون کو انتخابی اپیلوں کی سماعت کرے گا۔

اسی طرح30 جون آخری تاریخ ہوگی، امیدوار انتخابی دوڑ سے دستبردار ہو سکیں گے، 27 جولائی کو ووٹنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بغیر کسی وقفے کے جاری رہے گی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز آزاد کشمیر کی قانون ساز اسمبلی نے کشمیری مہاجرین کی 12 نشستیں برقرار رکھنے کی قرارداد منظور کی تھی۔

آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کی جانب سے منظور کردہ قرارداد میں کہا گیا کہ مہاجرین کی نمائندگی تاریخی اور آئینی حقیقت ہے، قرارداد کے مطابق انتخابی پیچیدگیاں دور کرنا اور سیاسی جماعتوں کے لیے قابل قبول بنائے جانے کے لیے ضروری اصلاحات اسمبلی کے ذریعے عمل میں لائی جاسکتی ہیں۔

Advertisement
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 days ago
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 days ago
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 17 hours ago
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 13 hours ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 days ago
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 16 hours ago
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 days ago
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • a day ago
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 13 hours ago
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 days ago
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 16 hours ago
Advertisement