جنگ کے دوران امریکہ واسرائیل نے یواے ای کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی،عباس عراقچی
اگر ہمسایہ ممالک میں امریکی اڈے موجود نہ ہوتے تو حملے کی نوبت ہی نہ آتی، امریکا نے خلیجی ممالک کو سیکیورٹی دینے کے بجائے عدم تحفظ سے دوچار کیا،عراقچی


تہران : ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ حالیہ جنگ کے دوران امریکا اور اسرائیل نے متحدہ عرب امارات( یو اے ای) کی سرزمین ہمارے خلاف استعمال کی، ہمارے پاس ان دعوؤں کے دستاویزی ثبوت ہیں، دکھا سکتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں عباس عراقچی نے کہا کہ بعض فوجی کارروائیوں میں متحدہ عرب امارات نے خود بھی حصہ لیا، متحدہ عرب امارات سے ہمارے خراب تعلقات کی وجہ ان کا اسرائیل سے تعلق ہے۔
علاوہ ازاں لبنانی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے عباس عراقچی نے کہا کہ ایرانی سپریم لیڈر مکمل اختیارات کے ساتھ ایران کی قیادت کر رہے ہیں، رہبرِ انقلاب کے ساتھ مسلسل رابطہ برقرار ہے، سپریم لیڈر کی ہدایات فوری حکام تک پہنچتی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایران خطے میں جنگ نہیں چاہتا، اگر کوئی جارحیت مسلط کی گئی تو فیصلہ کن جواب دیں گے، خلیجی ممالک پر واضح کر دیا تھا کہ حملے کی صورت میں امریکی اڈے نشانہ ہوں گے۔
انٹرویو میں ان کامزید کہنا تھا کہ اگر ہمسایہ ممالک میں امریکی فوجی اڈے موجود نہ ہوتے تو حملے کی نوبت ہی نہ آتی، امریکا نے خلیجی ممالک کو سکیورٹی دینے کے بجائے عدم تحفظ سے دوچار کیا ، امریکی صدرراور اسرائیلی وزیراعظم کو ایران کی طاقت کا اندازہ نہیں تھا۔
عباس عراقچی نے کہا کہ 28 فروری کو حملے کے وقت میں سپریم لیڈر کے دفتر میں تھا، ہمیں اپنی جان سے زیادہ سابق سپریم لیڈر کی فکر تھی، محفوظ مقام پر منتقلی کے مشوروں کے باوجود آیت اللہ علی خامنہ ای نے جانے سے انکار کیا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل بھی ترجمان ایرانی وزارتِ خارجہ نے کہا تھا کہ کویت اور بحرین ایران پر امریکی حملوں کیلئے براہ راست ملوث ہیں، ایران دفاع کا حق محفوظ رکھتا ہے،کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟
- 18 hours ago

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد
- 19 hours ago

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے
- 18 hours ago

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق
- a day ago

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت
- 15 hours ago

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی
- 2 days ago

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ
- 3 days ago
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی
- 3 days ago

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم
- 2 days ago
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے
- 2 days ago

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان
- 15 hours ago

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی
- 3 days ago


