اونٹاریو: کینیڈا میں 20سالہ کار سوار شخص نے مسلمان خاندان پر گاڑی چڑھا دی جس کے نتیجے میں 4افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق کینیڈامیں ایک اورخاندان مذہبی منافرت کی بھینٹ چڑھ گیا ، یہ افسوس ناک واقعہ گزشتہ شام کینیڈا کے صوبہ اونٹاریو میں پیش آیا جہاں ایک پک اپ ٹرک رائیور نے فٹ پاتھ پر گاڑی چڑھا کر ایک ہی خاندان کے چار افراد کو روند ڈالا، جاں بحق افراد میں عمر رسیدہ ماں، فزیوتھراپسٹ بیٹا، بہو اور کمسن پوتی شامل ہیں جبکہ نو برس کا پوتا شدید زخمی ہوا۔ بدقسمت خاندان14سال قبل پاکستان سےکینیڈامنتقل ہواتھا۔
خاندان کو ٹرک سے روندنے والا دہشتگرد مذہبی تعصب میں مبتلا تھا، جسے پولیس نے فوری طور پر گرفتار کرلیا۔کینیڈین پولیس کا کہنا ہے کہ ایک مسلمان خاندان کو مذہبی تعصب کانشانہ بنایا گیا ، اس بات کےثبوت موجودہیں کہ یہ سب باقاعدہ منصوبہ بندی سےکیاگیا،ملزم پرقتل کامقدمہ چلایاجائےگا، ملزم پردہشتگردی کی دفعات بھی لگائی جاسکتی ہیں۔
کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کا کہنا ہے کہ اونٹاریو واقعے نے انہیں ہلا کر رکھ دیا ہے، کینیڈا میں اسلاموفوبیا کے لیے کوئی جگہ نہیں، اس نفرت کو ختم کرنا ہوگا۔ دہشتگردی کے اس واقعے سے پاکستانیوں سمیت مسلم کمیونٹی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔
اس سے قبل 2017 میں کینیڈا کی کیوبک سٹی کی ایک مسجد میں دہشتگرد حملے میں چھ افراد ہلاک ہوئے تھے۔

کرغز صدر کی وزیراعظم ہاؤس آمد،گارڈ آف آنر پیش کیا گیا
- 19 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مسلسل دوسرے روز بھی سستا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 19 گھنٹے قبل

معروف ٹک ٹاکر پیاری مریم انتقال کر گئیں
- 18 گھنٹے قبل

کتاب " حیرت انگیز فضل "کی تقریب رونمائی ، طلبہ، اساتذہ، سماجی و مذہبی رہنماؤں کی شرکت
- 12 گھنٹے قبل

کراچی: لانڈھی کی فیکٹری میں بے قابو آگ کی شدت سے عمارت منہدم،امدادی کارروائیاں جاری
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بینا مسرور انتقال کر گئیں
- 19 گھنٹے قبل

دفتر خارجہ کی افغان شہری کی گرفتاری کے حوالے سے پھیلائی جانے والی بے بنیاد خبروں کی تردید
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 13 گھنٹے قبل

صدر مملکت نے فیلڈ مارشل کی بطور چیف آف ڈیفنس فورسز تعیناتی کی منظوری دے دی
- 12 گھنٹے قبل
پاکستان میں رواں سال کا تیسرا اور آخری سپر مون آج دیکھا جائے گا
- 16 گھنٹے قبل

این ایف سی کا افتتاحی اجلاس، مالیاتی امور پر ورکنگ گروپس بنانے کا فیصلہ
- 17 گھنٹے قبل

پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ پبلک ریلیشنز و ایڈورٹائزنگ کے زیرِ اہتمام دو روزہ پچ فیسٹ کا شاندار انعقاد
- 13 گھنٹے قبل






.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)



