Advertisement
پاکستان

 اقوام عالم کی مشترکہ کاوشوں اور موثر باہمی تعاون سے ہی ماحول دوست مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،شہباز شریف

حکومت قابل تجدید توانائی کے فروغ، جنگلات کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، آلودگی میں کمی،موسمیاتی موافق زراعت اور سبز صنعتوں کے فروغ کیلئے پرعزم ہے،وزیر اعظم

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 months ago پر Jun 5th 2026, 4:00 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
 اقوام عالم کی مشترکہ کاوشوں اور موثر باہمی تعاون سے ہی ماحول دوست مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،شہباز شریف

اسلام آباد:وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے عالمی برادری کے ساتھ ہم آواز ہو کر کرہ ارض کے تحفظ کے لیے اپنے بھرپور عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان ان ممالک میں سر فہرست ہے جو عالمی سطح پر ماحولیاتی مضر اثرات میں نہایت کم حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان ماحولیاتی تنزلی کی انسانی اور معاشی قیمت ادا کر رہا ہے،انفرادی، حکومتی اور عالمی سطح پر اجتماعی عزم اور تعاون ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا واحد حل ہے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی یوم ماحولیات پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام عالم کی مشترکہ کاوشوں اور موثر باہمی تعاون سے ہی ماحول دوست مستقبل کو یقینی بنایا جا سکتا ہے،اس سال کا موضوع ’’موسمیاتی اقدامات‘‘ اس حقیقت کی موثر یاددہانی ہے کہ ماحولیاتی تحفظ کے لئے بین الاقوامی عملی تعاون ناگزیر ہے، موسمیاتی تبدیلی کی صورت میں کرہ ارض پر بڑھتے ہوئے ماحولیاتی خطرات مسائل کی واضح نشاندہی کر رہے ہیں، یہ عالمی سطح کے اقدامات پر مبنی جامع حکمت عملی کے متقاضی ہیں۔

بیان میں انہوں نے کہا کہ تباہ کن سیلاب، طویل خشک سالی، شدید گرمی کی لہریں، گلیشیئرز کا پگھلائو، پانی کی قلت اور فضائی آلودگی اس امر کا ثبوت ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی محض خدشات نہیں بلکہ ایک تلخ حقیقت ہے جو دنیا بھر میں لاکھوں افراد کی زندگیوں کو متاثر کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ان ممالک میں سر فہرست ہے جو عالمی سطح پر ماحولیاتی مضر اثرات میں نہایت کم حصہ ہونے کے باوجود موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہیں، پاکستان ماحولیاتی تنزلی کی انسانی اور معاشی قیمت ادا کر رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ انفرادی، حکومتی اور عالمی سطح پر اجتماعی عزم اور تعاون ان چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کا واحد حل ہے،حکومت قابل تجدید توانائی کے فروغ، جنگلات کی بحالی، حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، آبی وسائل کے موثر انتظام، آلودگی میں کمی، موسمیاتی موافق زراعت اور سبز صنعتوں کے فروغ کے لیے پرعزم ہے۔

حکومت قدرتی ماحولیاتی نظام کی بحالی کو فروغ دینے والی پالیسز پر کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری نوجوان نسل کی صلاحیتیں، توانائی اور اختراعی سوچ ایک سرسبز، محفوظ اور موسمیاتی طور پر مضبوط پاکستان کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرے گی۔

بیان میں شہباز شریف نے مزید کہا کہ نوجوان نسل کی علم، ٹیکنالوجی اور مواقع کے ذریعے موثر ماحولیاتی آگاہی ہی پائیدار و تعمیری معاشرہ کی ضمانت ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج میں ہر شہری، ادارے، کاروباری شعبہ، کسان اور زراعت سے وابستہ افراد سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ موسمیاتی استحکام اور ماحولیاتی تحفظ کی ذمہ داری کو قومی فریضہ سمجھیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی یوم ماحولیات پر تجدید عہد کریں کہ اجتماعی سطح پر ماحول دوست طرز زندگی اپنائیں گے۔ بالخصوص پانی اور توانائی کے وسائل کا تخفظ، شجرکاری،جنگلی حیات کا تحفظ ہماری قومی ترجیحات ہیں۔وزیر اعظم نے کہا کہ آئیے مشترکہ عزم کے ساتھ متحد ہو کر سر سبز، صحت افزاء، صاف ستھرا، ماحول دوست اور موسمیاتی لحاظ سے مستحکم پاکستان کی تعمیر کریں تاکہ ہماری آنے والی نسلیں ایک بہتر اور پائیدار مستقبل سے مستفید ہو سکیں۔

Advertisement
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 3 دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 3 دن قبل
ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب آج ہوگی، دلہا کون ہے؟

  • 19 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

پاکستان کی سعودی عرب میں ایسٹ ویسٹ پائپ لائن پر ڈرون حملوں کی مذمت

  • 17 گھنٹے قبل
پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

پاکستان کے یومِ دفاع و شہداء کی مناسبت سے تھائی لینڈ میں تقریب کا انعقاد

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

پاکستان کا یمن میں کشیدگی کم کرنے کیلئے تمام مخلصانہ کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

خریداروں کے لئے خوشخبری: ملک میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی

  • 2 دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 3 دن قبل
کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

کراچی: اسکول کی خستہ حال دیوارگرنے سے 5 افراد جاں بحق

  • 2 دن قبل
پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

پیراگلائیڈر آصف محمود چترال میں پیرا گلائیڈنگ کے دوران جان سے گئے

  • 2 دن قبل
بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

بیرونِ ملک سفر کے لیے نادرا ویکسینیشن سرٹیفکیٹ لازمی، تاریخ کا اعلان

  • 16 گھنٹے قبل
مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محمود بشیر ورک جہان فانی سے کوچ فرماگئے

  • 19 گھنٹے قبل
Advertisement