سینکڑوں مظاہرین فلسطینی شناخت کے رومال اور فلسطینی پرچم تھامے پر امن انداز میں ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے


فرانس کے دارالحکومت پیرس میں اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے تازہ انٹرویو کے خلاف مظاہرین کی بڑی تعداد سڑکوں پر نکل آئی ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق فرانس کے ایک ٹی وی چینل نے نیتن یاہو کا غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ کے بارے میں انٹرو یو نشر کیا تھا۔
سینکڑوں مظاہرین فلسطینی شناخت کے رومال اور فلسطینی پرچم تھامے پر امن انداز میں ٹی وی چینل کے دفتر کے باہر جمع ہو گئے۔ ٹی وی سٹیشن ٹی ایف 1 پیرس شہر کے مغرب میں مضافاتی علاقے میں قائم ہے۔
پولیس نے مظاہرین کو ٹی وی سٹیشن کی عمارت سے دور رکھنے کے لیے بھاری نفری تعینات کی تھی۔
مظاہرین نے ٹی وی چینل اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرے بازی کرتے ہوئے کہا کہ غزہ! پیرس تمہارے ساتھ ہے۔
مظاہرین کے نعروں میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ اور اسرائیل قاتل ہے کے نعرے بھی شامل تھے۔ پیرس کے شہریوں نے نیتن یاہو کے انٹرویو میں غزہ پر اسرائیلی جنگ کو دفاعی جنگ بنا کر پیش کرنے کی یاہو کی کوشش کو اپنے سڑکوں پر نکل کر احتجاج کرکے مسترد کر دیا ۔
یاد رہے کہ سات اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی جنگ میں اب تک غزہ کے 36224 سے زائد فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ ان میں زیادہ تعداد فلسطینی بچوں اور عورتوں کی ہے۔
نیتن یاہو نے اپنے انٹرویو میں کہا تھا کہ غزہ میں شہری ہلاکتوں کی تعداد کسی بھی شہر میں ہونے والی جنگ میں سب سے کم ہے۔ جسے فرانس کے شہریوں نے مسترد کیا اور جھوٹ قرار دیتے ہوئے پیرس کی سڑکوں پر ٹی وی سٹیشن کے سامنے احتجاج کرنے پہنچ گئے۔

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں آپریشنز اور امدادی سرگرمیوں کی براہ راست نگرانی کررہا ہوں،علی امین
- 11 گھنٹے قبل

این ڈی ایم اے کا کراچی اور حیدرآباد میں شدید بارش کا الرٹ
- 11 گھنٹے قبل

ماڈل ٹاؤن: گھریلو جھگڑے کے بعد شہری ہائی ٹینشن ٹاور پر چڑھ گیا، ریسکیو آپریشن جاری
- 14 گھنٹے قبل

کراچی میں بارشوں سے اربن فلڈنگ، وزیراعلیٰ سندھ نے شہریوں سے معذرت کر لی
- 14 گھنٹے قبل
پاکستان تحریک انصاف کا ضمنی انتخابات میں بھرپور حصہ لینے اور میدان خالی نہ چھوڑنے کا فیصلہ
- 11 گھنٹے قبل

قومی کپتان محمد رضوان کیریبیئن پریمیئر لیگ (سی پی ایل) میں ایکشن کے لیے تیار
- 11 گھنٹے قبل

25 سال کی عمر میں اداکار بننے کا سوچا، پہلے موقع کے لیے 4 سال محنت کی: شبیر جان
- 14 گھنٹے قبل

ضمانت بریت نہیں، 9 مئی کے ماسٹر مائنڈ کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے: عطا تارڑ
- 14 گھنٹے قبل

علیمہ خان کا بیٹے کے اغوا کا دعویٰ، چار مسلح افراد پر الزام
- 11 گھنٹے قبل

نیتن یاہو کی غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول برقرار رکھنے کی دھمکی
- 11 گھنٹے قبل

پرائیڈ آف پرفارمنس اعزاز حاصل کرنے والے قوال شیر میانداد نے عمرے کی سعادت حاصل کرلی
- 13 گھنٹے قبل

چینی وزیر خارجہ کی وزیراعظم، صدر اور اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، باہمی تعلقات پر گفتگو
- 11 گھنٹے قبل