جی این این سوشل

پاکستان

پاکستا ن نے افغان حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے، ہفتہ وار بریفنگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستا ن نے افغان حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ
پاکستا ن نے افغان حکومت کو اپنے خدشات سے آگاہ کر دیا، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ پاکستان نے افغانستان کے ساتھ اپنے خدشات کا تبادلہ کیا ہے، پاکستان کو افغان سرزمین سے جو خدشات ہیں وہ افغان حکومت کو آگاہ کر دیئے ہیں۔

اسلام آباد میں ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے ہفتہ وار بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان نے گزشتہ رات کی ملاقات میں پاکستان کو یقین دلایا کہ بشام واقع میں ملوث افراد کے خلاف کارروائی ہو گی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف چین کا 5 روزہ سرکاری دورہ کریں گے، وزیر اعظم چینی صدر اور دیگر اعلیٰ حکام کی دعوت پر چین کا دورہ کریں گے، اپنے دورہ چین کے دوران وزیراعظم چینی کمپنیوں سے بھی ملاقات کریں گے، وزیراعظم پاکستان اقتصادی اجلاس میں شرکت کریں گے، اپنے دورے کے دوران وزیر اعظم چین میں اپنے ہم منصب سے ملاقات کریں گے، پاکستان اور چین کے باہمی تعلق کے حوالے بات چیت کی جائے گی۔

ہفتہ وار بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ میں دہشت گرد حملوں کی دھمکیوں کے پیش امریکا کی مقامی اتھارٹیز کے ساتھ رابطے ہیں، توقع رکھتے ہیں کہ امریکی حکام پاکستانی کھلاڑیوں اور شہریوں کو سکیورٹی فراہم کریں گے، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہورہی ہے، بھارت کو جموں کشمیر میں جاری مظالم کو روکنے کی ضرورت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے آذربائیجان کے وزیر خارجہ کے دورہ کے حوالے سےبتایا کہ آذربائیجان کا پاکستان کا دورہ انتہائی اہمیت کا حامل تھا، آذربائیجان کے وزیر خارجہ نے نائب وزیراعظم و دیگر سے ملاقاتیں کیں۔

پاکستان

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اپوزیشن لیڈر کا 7 ستمبر کو ختم نبوت 
 پر خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ

 اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے 7 ستمبر کو ختم نبوت کے حوالے سے قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔ 

قومی اسمبلی کے اجلاس میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے نکتہ اعتراض پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ختم نبوت صلی اللہ علیہ وسلم کے حوالے سے اس ایوان نے قانون منظور کیا، قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا گیا تھا، 7 ستمبر کو اس سے متعلق خصوصی اجلاس بلایا جائے ، اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ اخبار میں خبر چھپی ہے وزارت دفاع اور دفاعی پیداوار میں بے ضابطگیاں سامنے آئی ہیں اس سے متعلق ایک خصوصی کمیٹی بنانی چاہئے۔

 اپوزیشن لیڈرعمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی سے متعلق اس ایوان میں احسن اقبال اور حنیف عباسی نے بات کی، این آر او بانی چیئرمین نے کبھی نہیں مانگا۔

عمر ایوب نے کہا کہ بانی چیئرمین کے آکسفورڈ یونیورسٹی چانسلر کے انتخاب لڑنے پر کہا کہ یہ 800 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ کوئی ایسی شخصیت چانسلر بنے گی۔

انہوں نے کہا کہ عدالت نے حکم دیا تھا کہ ہمارے اراکین کو پاکستان تحریک انصاف کا رکن ڈکلیئر کریں اسپیکر صاحب اس پر بتائیں کہ آپ کیا کر رہے ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

نیدرلینڈ میں مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

حافظ سعد حسین رضوی اور ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیدرلینڈ میں  مذہبی جماعتوں کے قائدین کے خلاف اسلام مخالف گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب پر کارروائی

تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کے سربراہ حافظ سعد حسین رضوی اور ان کی جماعت سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے تحریک لبیک یا رسول اللہ کے سربراہ ڈاکٹر محمد اشرف جلالی کے خلاف ہالینڈ کی ایک اعلیٰ سکیورٹی عدالت میں مقدمہ چلایا گیا، دونوں پر لوگوں کو مشتعل کرنے اور انتہائی دائیں بازو کے اسلام مخالف ڈچ رہنما گیرٹ وائلڈرز کے قتل کی ترغیب کا الزام ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق ڈچ پراسیکیوٹرز نے 56 سالہ محمد اشرف جلالی پر اپنے پیروکاروں سے وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب کا الزام عائد کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی پر پیروکاروں کو وائلڈرز کو قتل کرنے کی ترغیب دینے کا شبہ ہے۔

خیال رہے کہ ڈچ عدالت اس سے پہلے پاکستانی کرکٹر خالد لطیف پر بھی اسی طرح کا مقدمہ چلا کر انہیں سزا سنا چکی ہے۔ دونوں مذہبی جماعتوں کے رہنماؤں کے خلاف مقدمہ ان کی غیرحاضری میں چلایا جارہا ہے۔

اس حوالے سے وائلڈرز نے کہا کہ ’’اس کیس نے مجھ پر اور میرے خاندان پر بہت زیادہ اثر ڈالا ہے، میں اس عدالت سے ایک مضبوط سگنل بھیجنے کے لیے کہہ رہا ہوں کہ اس ملک میں فتویٰ طلب کرنا ناقابل قبول ہے۔‘

مقدمے کی سماعت ایمسٹرڈیم کے شیفول ہوائی اڈے کے قریب ایک انتہائی محفوظ کورٹ ہاؤس میں ہوئی۔ڈچ حکام نے پاکستان سے مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ کرنے اور انہیں عدالت میں پیش کرنے کے لیے قانونی مدد کی درخواست کی۔

تاہم، باہمی قانونی معاونت کے لیے پاکستان کے ساتھ کوئی معاہدہ موجود نہیں ہے اور دونوں افراد کٹہرے میں پیش نہیں ہوئے۔ نہ ہی کسی آدمی کے پاس قانونی نمائندگی موجود تھی۔

واضح رہے کہ گیرٹ وائلڈرز نے اگست 2018 میں رسول اللہ ﷺ کے گستاخانہ خاکوں کے مقابلے کا اہتمام کرنے کی کوشش کی تھی۔ جس پر گزشتہ سال ستمبر میں، نیدرلینڈ ججوں نے خالد لطیف کو وائلڈرز کے قتل پر اکسانے کے جرم میں 12 سال قید کی سزا سنائی تھی۔

پاکستان میں مظاہرے پھوٹ پڑنے کے بعد وائلڈرز نے مقابلہ منسوخ کر دیا اور اسے جان سے مارنے کی دھمکیاں دی گئیں

پبلک پراسیکیوٹر نے اشرف جلالی کو 14 سال قید کی سزا سنانے کا مطالبہ کیا ہے۔ جبکہ سعد رضوی کے خلاف سماعت کا فیصلہ 9 ستمبر کو متوقع ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی ملاقات

چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے، شہباز شریف

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیرِ اعظم سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ کی  ملاقات

وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں تعینات چینی سفیر جیانگ زیڈانگ نے ملاقات کی ہے۔   

ملاقات کےدوران وزیراعظم شہباز شریف کا کہناتھا  پاک چین دوستی وقت کی ہر آزمائش پر پورا اتری ہے ، چین نے ہر مشکل وقت میں پاکستان کا غیر مشروط ساتھ دیا ہے ،پاک چین اسٹریٹجک تعلقات میں مسلسل بہتری اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی اپ گریڈیشن کے لئے مل کر کام کرنے کا چینی قیادت کا ویژن لائق تحسین ہے ۔ 

انہوں نے کہا پاک چین دوستی دونوں ممالک کے ساتھ ساتھ خطے اور عالمی امن اور ترقی کے لیے ناگزیر ہے ، پاکستان چین کے ساتھ انفارمیشن ٹیکنالوجی، مصنوعی ذہانت، جدید زراعت و دیگر شعبوں میں اشتراک کے فروغ کا خواہاں ہے ۔  

ملاقات میں نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور متعلقہ افسران  بھی موجود تھے۔  

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll