آیف آئی اے نے دوبارہ بلایا توبھی آئیں گے، چیئرمین پی ٹی آئی


بانی پی ٹی آئی عمران خان کے ذاتی ’ایکس‘ اکاؤنٹ سے متنازع ٹوئٹ کے معاملے پر ایف آئی اے کی انکوائری میں چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان اور سیکریٹری اطلاعات رؤف حسن پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرادیا۔
اسی معاملے پر ایف آئی اے نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کو آج طلب رکھا تھا۔ بیرسٹرگوہر اور رؤف حسن ایف آئی اے آفس میں گزشتہ کئی گھنٹے سے موجود رہے۔ بیرسٹر گوہر اوررؤف حسن اپنا اپنا بیان رکارڈ کروا رہے ہیں۔
آج انکوائری کے لئے ایف آئی اے کے نوٹس پر سائبر کرائم رپورٹنگ دفتر میں پیش ہوئے ان کے سوالات کے جواب دئیے ان کو اپنے موقف سے آگاہ کیا ہے۔ دوبارہ بھی جب بلائیں گے ہم آئیں گے لیکن ہم نے اسے ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا ہے ۔ عوام نے جس کو مینڈیٹ دیا وہ اسے ملنا چاہیے کسی کا مینڈیٹ چوری… pic.twitter.com/vaXslQOThx
— PTI (@PTIofficial) June 5, 2024
بعدازاں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر نے کہا کہ آیف آئی اے نے دوبارہ بلایا توبھی آئیں گے، بانی پی ٹی آئی سے آج ملاقات کی کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ جس پارٹی نے الیکشن جیتا نشستیں اس کوہی ملنا چائیے، عوام جس کو مینڈیٹ دیں اسی کو ملنا چاہیے اور ہم اپنی مخصوص نشستیں بھی اسی تناظر میں مانگ رہے ہیں۔حمود الرحمان رپورٹ 2011 میں ڈی کلاسیفائیڈ ہو چکی ہے اور اس کا ڈی کلاسیفائیڈ ورژن عدالتوں میں بھی موجود ہے، کل بانی پی ٹی آئی ویڈیو لنگ سے ذریعے عدالت میں پیش ہوں گے۔
یاد رہے کہ ایف آئی اے نے عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے شیخ مجیب الرحمٰن کی ویڈیو شیئر کرنے کے معاملے کی تحقیقات شروع کردی تھی کہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی کے ایکس اکاؤنٹ سے ویڈیو کس نے، کیوں اور کیسے شیئر کی جب کہ سابق وزیر اعظم نے معاملے پر ایف آئی اے ٹیم سے ملنے سے انکار کردیا تھا۔
واضح رہے کہ یکم جون کو پاکستان تحریک انصاف کے بانی و سابق وزیر اعظم عمران خان کے ایکس اکاؤنٹ سے متنازع ویڈیو اپلوڈ کرنے کے معاملے پر وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے پی ٹی آئی کے مزید 3 رہنماؤں کو نوٹس جاری کردیے تھے۔
بعدازاں پی ٹی آئی کی قیادت نے متنازع ٹویٹ کے معاملے پر شکایت اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی جانب سے ان کی طلبی کا نوٹس اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا تھا۔

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- a day ago

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- a day ago

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 4 days ago

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 21 hours ago

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 2 days ago

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 17 hours ago

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 19 hours ago

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 18 hours ago

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 2 days ago

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 2 days ago

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 2 days ago



