جی این این سوشل

پاکستان

علی امین گنڈا پور نے گورنر کے پی کو کھری کھری سنا دی

گورنر ہاؤس میں رہیں ورنہ کھانا اور گاڑیاں بند کردیں گے، وزیر اعلیٰ کے پی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

علی امین گنڈا پور نے گورنر کے پی کو کھری کھری سنا دی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کاکہنا ہے کہ گورنر کے پی کیا حیثیت ہے ؟ وہ اپنے گورنر ہاؤس میں رہیں ورنہ کھانا اور گاڑیاں بند کردیں گے۔

پشاور میں بی آر ٹی کے افتتاح کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے کہا کہ احتجاج کے حوالے سے ہماری تیاری مکمل ہے ، یہ ہمارے صوبے کے حق پر کٹوتی نہیں کرسکتے۔

وزیراعلیٰ کے پی کا مزید کہنا تھا کہ گورنر کی حیثیت یہ ہے کہ یہ ہم تینوں بھائیوں سے ہارا ہے۔ انہیں سیاسی شہید نہیں بننے دیں گے سیاسی مردار کریں گے۔

 وفاقی بجٹ سے پختونخوا کے منصوبے ختم کرنا کم ظرفی ہے۔ ہم اپنا حق لینا جانتے ہیں احتجاج کے لیے تیار ہیں۔

علی امین نے کہا کہ صوبے کے منصوبوں پر وفاق کو کٹوتی نہیں کرنے دیں گے، ان سے حکومت نہیں چل رہی،بجٹ پیش نہیں کر پا رہے ہیں، ہمارے حق پر محاذ آرائی تو یہ لوگ کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نا اہل حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا۔ یہ ہمارے سروں  پر سوار ہیں اور ہم سر سے اتارنا جانتے ہیں۔ ہم محاذ آرائی نہیں کر رہے بلکہ اپنا حق مانگ رہے ہیں۔ بلاول بھٹو کو کس بنیاد پر آکسفورڈ یونیورسٹی میں داخلہ ملا تھا قوم کو بتائیں۔

وزیر اعلیٰ کے پی کا کہنا تھا کہ صوبہ چلانا ہمارے لیے کوئی مسئلہ نہیں ہے، بجلی ہمارے دور میں 16روپے یونٹ تھی آج 64 روپے یونٹ ہے، بجلی کے بلوں کی مد میں لیا جانے والا پیسہ کہاں جارہا ہے؟ ، عوام کو اچھی ٹرانسپورٹ مہیا کریں گے۔

علی امین گنڈاپور نے کہا کہ  سائفر میں کچھ نہیں، ہم نے پہلے کہہ دیا تھا، ہمارے خلاف تمام مقدمات جھوٹے ہیں،حساب لیں گے۔

علاقائی

سرگودھا میں اے ایس آئی کی گارڈ کے ہمراہ میٹرک کی طلبا سے مبینہ زیادتی

ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سرگودھا میں اے ایس آئی کی گارڈ کے ہمراہ میٹرک کی طلبا سے مبینہ زیادتی

سرگودھا میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر(اے ایس آئی) اور اس کے گارڈ نے میٹرک کی طلبا کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی 14 سالہ میٹرک کلاس کی طالبہ سے تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی اور اس کے پرائیویٹ گارڈ نے مبینہ زیادتی کی جبکہ ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

سرگودھا کی تحصیل کوٹ مومن کی رہائشی نادیہ میٹرک کی طالب علم ہے اس نے تھانہ کوٹ مومن میں مقدمہ درج کرواتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ وہ میٹرک کی اسٹوڈنٹ ہے، اس کی عمر قریب 14 سال ہے، اس کے والد محمد مشتاق ولد محمد یار گوندل کو تھانہ کوٹ مومن کے اے ایس آئی محمد نواز نے 22 ستمبر کو گرفتار کرکے چرس کا مقدمہ درج کیا۔

اے ایس آئی محمد نواز اس کا ملازم احسان عرف سنی نے فون کر کے بلایا کہ کیس کے سلسلے میں بات کرنی ہے، جب وہ روڈ پر پہنچی تو زبردستی گاڑی میں بٹھا لیا اور دھمکی دی کہ شور کیا تو جان سے جاؤ گی اور معظم آباد روڈ پر ایک مکان میں لے گئے، جہاں دونوں نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔

پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں بھی زیادتی ثابت ہوگئی جب کہ ڈی پی او نے 2 رکنی تحقیقاتی کمیٹی بنا دی ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کر لی اور ہدایت کی کہ ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نیپال میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد 190 سے تجاوز کر گئی

نیپالی وزارت داخلہ کے ترجمان کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ جبکہ 194 افراد زخمی ہوئے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نیپال میں  سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد  190 سے تجاوز کر گئی

نیپال میں مسلسل بارشوں کے نتیجے میں آنے والے سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے اموات کی تعداد بڑھ کر 192 ہو گئی ہے۔

نیپال کی وزارت داخلہ کے ترجمان رشی رام تیواڑی کے مطابق مزید 30 افراد لاپتہ اور 194 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 4,500 سے زیادہ متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے اور سکیورٹی فورسز متاثرہ علاقوں میں امدادی کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق حالیہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے 1,327 مکانات تباہ ہوئے ہیں اور ملک بھر میں 19 بڑی شاہراہیں مختلف حصوں کو نقصان پہنچنے کی وجہ سے بند ہو گئی ہیں جنہیں کھولنے کے لئے سکیورٹی فورسز کو متحرک کردیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے

ڈاکٹر ذاکر نائیک کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

معروف اسلامک اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان پہنچ گئے

عالمی شہرت یافتہ مبلغِ اسلام اور معروف اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اسلام آباد پہنچ گئے، ڈاکٹر ذاکر نائیک حکومت کی خصوصی دعوت پر پاکستان آئے ہیں۔

اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچنے پر وزیراعظم یوتھ پروگرام کے سربراہ رانا مشہود نے معزز مہمان کا استقبال کیا، اس کے علاوہ ڈاکٹر ذاکر کا استقبال کرنے والوں میں ایڈیشنل سیکرٹری وزارت مذہبی امور سید ڈاکٹر عطاالرحمان اور پارلیمانی سیکرٹری مذہبی آمور شمشیر علی مزاری بھی شامل تھے۔

ڈاکٹر ذاکر نائیک کو ایئرپورٹ سے سخت سیکیورٹی میں اسلام آباد روانہ کیا گیا، وہ کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں مختلف تقاریب سے خطاب کریں گے۔

اسلامی اسکالر ڈاکٹر ذاکر نائیک اہم ملکی شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے، ایئرپورٹ پر موجود مسافروں نے بھی ڈاکٹر ذاکر نائیک کا خیرمقدم کیا۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مشہور اسلامک اسکار ڈاکٹر ذاکر نائیک نے شیخ فارق نائیک کے ہمراہ پاکستان آنے کی تاریخ کا اعلان کیا تھا۔

مذہبی اسکالر کی جانب سے اپنے سوشل میڈیا آفیشل ایکس اکاؤنٹ سے کی گئی ایک پوسٹ میں اعلان کیا گیا تھا کہ حکومت پاکستان کی دعوت پر ڈاکٹر ذاکر نائیک اور شیخ فارق نائیک پاکستان کے دورے پر آئیں گے۔

آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر جاری شیڈول کے مطابق ڈاکٹر ذاکر نائیک 5 سے 6 اکتوبر کو کراچی، 12 سے 13 اکتوبر لاہور جبکہ 19 اور 20 اکتوبر کو اسلام آباد میں لوگوں سے خطاب کریں گے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll