Advertisement

صدارتی انتخابات، مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب

امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کر کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Jul 6th 2024, 2:59 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
صدارتی انتخابات، مسعود پزشکیان ایران کے  نئے صدر منتخب

ایرانی الیکشن کمیشن نے مسعود پزشکیان کی کامیابی کا اعلان کر دیا۔ مسعود پزشکیان ایران کے نئے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔

ایران میں صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کے مطابق امیدوار مسعود پزشکیان نے اپنے حریف اور سخت گیر رہنما سعید جلیلی پر باآسانی فتح حاصل کر کے صدارتی انتخاب میں کامیابی حاصل کر لی ہے۔

ایران میں الیکشن کے دوسرے مرحلے میں ووٹر ٹرن آئوٹ 49 فیصدر رہا۔ اصلاح پسند امیدوار مسعود پزیشکیان نے اپنے حریف سعید جلیلی کو 28 لاکھ سے زائد ووٹوں سے شکست دی۔ سعید جلیلی صدارتی انتخابات میں ایک کروڑ 35 لاکھ سے زائد ووٹ حاصل کر سکے جبکہ مسعود پزشکیان کو ایک کروڑ 63 لاکھ سے زائد ووٹرز نے ووٹ ڈالے۔

ایرانی الیکشن ہیڈکوارٹر کی جانب سے صدارتی انتخاب کے دوسرے مرحلے کے نتائج کا اعلان کیا گیا ہے جس کے مطابق 3  کروڑ افراد نے الیکشن میں ووٹ ڈالے جن میں سے ایک کروڑ 63 لاکھ سے زیادہ افراد نے مسعود پزشکیان کو ووٹ دیا۔

پہلے صدارتی انتخابی مرحلے میں مسعود پزیشکیان کو 42.4 فیصد ووٹ ملے تھے جبکہ ان کے قریب ترین حریف امیدوار قدامت پسند سیاسی رہنما سعید جلیلی تھے، جنہیں 38.6 فیصد تائید حاصل ہوئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز ایران میں نئے صدر کے انتخاب کے لئے دوسرے مرحلے کا انعقاد کیا گیا تھا، جس میں ووٹرز نے صبح 8 بجے سے رات 12 بجے تک ووٹ کاسٹ کئے۔ دوسرے مرحلے کے انتخابات میں انتظامیہ کی جانب سے پولنگ سٹیشن میں ووٹرز کے رش کی وجہ سے پولنگ کا وقت تین بار بڑھانا پڑا تھا۔

Advertisement
وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت

  • 3 دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 20 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 20 گھنٹے قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 15 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 19 منٹ قبل
پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری

  • 3 دن قبل
جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا

  • 3 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 16 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک

  • 3 دن قبل
پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ

  • 3 دن قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 3 دن قبل
Advertisement