لندن : غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی سیون ممالک نے آئندہ سال تک کوروناویکسین کی 1ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جی سیون اجلاس کا آج آخری روز تھا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جی سیون ممالک نے آئندہ سال تک کوروناویکسین کی 1ارب خوراکیں عطیہ کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بورس جانسن نے کہا کہ جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے غریب ممالک کے لئے ایک ارب کوویڈ ویکسین کی خوراک دینے کا وعدہ کیا ہے جو "دنیا کوویکسین لگانے کی طرف ایک بڑا قدم" ہے۔
بورس جانسن نے جی 7 سربراہی اجلاس کے اختتام پر کہا کہ ممالک "قوم پرستانہ نقطہ نظر" کو مسترد کر رہے ہیں۔غریب ممالک کو کورونا ویکسین دینے سے جی 7 کی جمہوری اقدار کے فوائد ظاہر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ جی 7 رہنماؤں نے عظم کا اظہار کیا ہے کہ وہ براہ راست یا عالمی ادارہ صحت کی کوویکس اسکیم کے ذریعہ غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی کریں گے۔
انہوں نے مزید کہا کہ "ہم تیزی سے جارہے ہیں اور ہم جتنی جلدی ہو سکے ویکسین تیار کر رہے ہیں ، اور جتنی جلدی ہو سکے ان میں تقسیم کر رہے ہیں"۔ اگلے سال کے آخر تک دنیا کو کورونا ویکسین لگانے کا ہدف پورا کیا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یونیسیف کی جانب سے اعلان کا خیرمقدم کیا گیا ہے اور خوراکیں جلدی عطیہ کرنے پر زور دیا۔بقیہ خوراکیں ایک ہی بار عطیہ کرنے کی بجائے سارا سال کورونا ویکسین کی خوراکوں کی فراہمی کی ضرورت ہے۔

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 19 گھنٹے قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- ایک گھنٹہ قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 15 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- ایک دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 2 گھنٹے قبل





