لاہور: پنجاب کے بجٹ2021-22 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10فیصد اضافے کا اعلان کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق گریڈ 1 سے گریڈ19 کے وہ 7لاکھ 21 ہزارسے زائد سرکاری ملازمین جنہیں پہلے کسی قسم کا کوئی اضافی الائونس پیکج نہیں دیا گیا ان کی تنخواہوں میں اسپیشل الاؤنس کی مد میں مزید 25% کا اضافہ کیا جا رہا ہے جبکہ صوبہ پنجاب میں کم سے کم اجرت 20,000 روپے ماہانہ مقرر کر دی گئی ہے۔
آئندہ مالی سال کے بجٹ کا مجموعی حجم 2ہزار 653ارب روپے تجویز کیا گیا ہے۔ موجودہ بجٹ کا حجم گزشتہ کی نسبت 18 فیصد زیادہ ہے۔
وفاقی محصولات میں صوبے کا حصہ5ہزار829ارب روپے متوقع ہے۔ محصولات سے این ایف سی ایوارڈ کے تحت پنجاب کو1ہزار 684ارب روپے منتقل کیے جائیں گے۔
صوبائی محصولات کے لیے 405 ارب روپے کا ہدف مقرر کیا گیا۔ بجٹ میں جاری اخراجات کا تخمینہ1ہزار 428ارب روپے لگایا گیا ہے۔
پنجاب کے ترقیاتی پروگرام کے لئے 560 ارب کے ریکارڈ فنڈز مختص کیے جانے کا امکان ہے۔ ترقیاتی بجٹ میں تعلیم اور صحت کے لیے 205ارب 50 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
انفراسٹر کچر ڈویلپمنٹ کیلئے 145ارب40کروڑ، اسپیشل پروگرامز کیلئے91ارب 41کروڑ، صنعت، ذراعت، لائیو اسٹاک، ٹوورازم، جنگلات وغیرہ کیلئے 57 ارب 90 کروڑ روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
پنجاب کی 100 فیصد آبادی یعنی 11کرو ڑ عوام کو ہیلتھ انشورنس مہیا کی جائے گی جس کیئے60 ارب روپے رکھنے کی تجویز ہے۔
رواں سال 5 نئے مدر اینڈ چائلڈ ہسپتالوں کے قیام کیلئے 12 ارب روپے سے زائد کا بجٹ مختص کرنے کی تجویز ہے۔ مجموعی طور پر صحت کا بجٹ369ارب، تعلیم کا مجموعی بجٹ442ارب روپے رکھا گیا جو پچھلے سال سے13فیصد سےزائد ہے۔
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری
- 18 گھنٹے قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 2 دن قبل

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی
- 20 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 4 دن قبل

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی
- 18 گھنٹے قبل
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟
- 15 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 2 دن قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 2 دن قبل

مسلح افواج دہشتگردی کو شکست دینے اور ملک میں پائیدار امن و استحکام یقینی بنانے کیلئے پرعزم ہیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر
- 21 گھنٹے قبل
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل



