لاہور: وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت کا کہنا ہے کہ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں " پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم' متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت اوسطـاًایک گھر 14لاکھ روپے کی قیمت پر میسر ہوگا۔

پنجاب اسمبلی میں بجٹ سیشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت نے کہا کہ اپنا گھر ہر خاندان کا خواب ہو تا ہے موجودہ دور میں کم آمدن والے گھرانوں کا سب سے بڑا مسئلہ گھرکا حصول ہے جس کے لیے وہ ساری زندگی محنت کرتے ہیں۔ تحریک انصاف کی قیادت پہلے دن سے کم وسیلہ خاندانوں کے اس مسئلہ کے حل کے لیے کوشاں ہے ۔آج مجھے یہ بتاتے ہوئے خوشی محسوس ہو رہی ہے ۔
وزیر خزانہ پنجاب ہاشم جواں بحت نے کہا کہ ؎ پنجاب حکومت آئندہ مالی سال میں" پیری اربن ہاؤسنگ اسکیم" متعارف کروا رہی ہے جس کے تحت اوسطـاًایک گھر 14لاکھ روپے کی قیمت پر میسر ہوگا ۔اِس منصوبے کے تحت انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کیلئے 3ارب روپے کے فنڈز مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہائوسنگ پروگرام کے تحت ہم HUD&PHE کے محکمے کو ایک ارب روپے کے فنڈز فراہم کیے جا رہے ہیں جس سے پرائیویٹ ڈویلپرز کے تعاون سے وضع کردہ طریقہ کار کے تحت لوگوں کیلئے گھروں کی تعمیرممکن ہو سکے گی۔نیا پاکستان اسکیم کے تحت 35,000 اپارٹمنٹس بنائے جائیں گے ۔ اس کے علاوہ پنجاب کے شہروں میں جدید انفراسڑکچر اور شہری سہولیات کی فراہمی کے لئے 22 ارب 44 کروڑ روپے کے فنڈز دئیے جا رہے ہیں۔

مہک ملک ایک ڈرامے کے عوض کتنی رقم وصول کرتی ہیں؟ڈانسر نے بتا دیا
- 20 گھنٹے قبل

آئی سی سی نے انڈر 19 ورلڈ کپ کیلئے میچ آفیشلز کا اعلان کر دیا،پاکستانی آفیشلز بھی شامل
- 18 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بھی اضافہ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک دن قبل

بنوں: امن کمیٹی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 افراد جاں بحق
- ایک دن قبل

بیرون ملک جانے والے شہریوں کیلئے اچھی خبر،پاکستان اوریو اے ای کے درمیان پری امیگریشن کلیئرنس پر اتفاق
- ایک دن قبل

شہریوں کیلئے اچھی خبر، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان
- ایک دن قبل

قومی سلامتی کے اُمور میں یکسوئی اور بیانیے پر اتفاقِ رائے وقت کی ضرورت ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 21 گھنٹے قبل

جے یو آئی (ف) کے سینئر رہنما مولانا سلیم اللہ خان ترکئی انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

جاپان جنوبی پنجاب میں بچوں کی صحت کیلئے 18.62 ملین ڈالر گرانٹ دے گا،معاہد ے پر دستخط
- ایک دن قبل

صوبائی حکومت نے کراچی سمیت سندھ کے تعلیمی اداروں میں تعطیل کا اعلان کر دیا
- 21 گھنٹے قبل

وزیراعظم سے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی ایرکسن کے وفد کی ملاقات، آئی ٹی انفراسٹرکچر کی ترقی یقینی بنانے کے عزم کا اعادہ
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان اور مراکش کے درمیان دفاعی تعاون سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر دستخط
- 16 گھنٹے قبل









.jpg&w=3840&q=75)