Advertisement
پاکستان

بجٹ2021-22: سندھ حکومت کا صحت کیلئے 172.08 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان

کراچی : سندھ حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلئے مجموعی طور پر صحت کیلئے 172.08 ارب روپے مختص کرنے کا اعلان کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 years ago پر Jun 16th 2021, 9:04 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  سندھ اسمبلی  میں  14 کھرب  77ارب روپے کا بجٹ پیش کردیا ۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے بجٹ تقریر میں بتایا کہ حکومت سندھ نے  شعبہ کی توسیع و پھیلاؤ کیلئے ایک مفصل لائحہ عمل پر کام کیا ہے اور اگلے مالی سال میں ہم درج ذیل کارگزاریاں کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، وزیراعلیٰ سندھ  کاکہنا تھا کہ  آئندہ مالی سال 22-2021میں صحت کی خدمات کیلئے مختص شدہ 172.08 ارب رکھے گئے ہیں جبکہ  صحت کی خدمات کیلئے بجٹ میں 29.5 فیصد کا اضافہ کیا گیا ہے،  صوبے میں وبائی امراض کا مقابلہ کرنے کیلئے 24.72 ارب روپے کے فنڈز  مختص کئے گئے ہیں۔ اس مختص میں ہیلتھ رسک الاؤنس بھی شامل ہے۔ صحت کے شعبہ میں مختلف سطح کی 964 اسامیاں تخلیق کی جائیں گی جبکہ  ادویات کی خریداری کے لیے 18.32 بلین تجویز کیے گئے ہیں۔

مرادعلی  شاہ نے کہاکہ  کووڈ 19کے تناظر میں پی سی آر اور پی پی ای کی کٹس کی خریداری کیلئے 2بلین روپے رکھے گئے ہیں،  وبائی صورتحال میں میڈیکل گیس (آکسیجن) کی خریداری کیلئے 646.22ملین روپے کی رقم تجویز کی گئی ہے،  جبکہ اگلے مالی سال میں ایم اینڈ آر فنڈز  کیلئے 1.594بلین روپے کی رقم رکھی گئی ہے ۔  رواں مالی سال میں ایم اینڈ آر فنڈز کیلئے مختص رقم 1.254بلین تھی جس میں 27فیصد سے زائد اضافہ کیا گیا ہے۔ کووڈ ریسپانس اور قدرتی آفات سے بچاؤ کے پروگرام میں وفاقی اور سندھ حکومت نے 50فیصد رقم مختص کی ہے ،   جس میں حکومتِ پاکستان 10.411بلین روپے اور حکومت سندھ 10.411بلین روپے دے گی جس کا مجموعی تخمینہ 20.822بلین روپے ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ  ہم نے صحت عامہ کے اداروں کی استعداد اور کارکردگی کو مد نظر رکھا ہے،  صحت عامہ کے اداروں کیلئے گرانٹ ان ایڈ کی تجویز دی گئی ہے، اس ضمن میں پی پی ایچ آئی سندھ کیلئے 8.2بلین روپے مختص کیے گئے ہیں، ایس آئی یو ٹی کیلئے 7.1بلین روپے ، انڈس اسپتال کراچی کیلئے 4.5بلین بطور اسپیشل گرانٹ مختص کیے گئے ہیں۔ انڈس اسپتال کراچی کی گرانٹ میں 2.5بلین روپے انتظام کو چلانے اور 2 بلین روپے توسیع کیلئے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ این آئی سی وی ڈی کراچی کیلئے 6.1بلین روپے مختص کیے گئے ہیں (لیاری کراچی، لاڑکانہ، سیہون، حیدرآباد، سکھر، ٹنڈو محمد خان، شہید بے نظیر آباد، خیرپور، مٹھی  کیلئے ہیں ۔ بجٹ میں  چائلڈ لائف فاؤنڈیشن کیلئے 1.2بلین روپے مختص کیے گئے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ ہیلتھ کیئر کمیشن کراچی کیلئے 365ملین روپے جبکہ  300ملین روپے کی رقم 10تھلیسیما سینٹرز ،  170ملین روپے کی رقم 10ڈائیلائسس سینٹر ز کے لیے مختص کی گئی ہے  جن میں بدین، جیکب آباد، شکار پور، مٹھی، شہید بے نظیر آباد، ٹھٹھہ، سجاول، حیدرآباد، کراچی اور عمر کوٹ شامل ہیں۔ رورل ہیلتھ سینٹرز کی تعلقہ ہیڈ کوارٹر اسپتال کی سطح پر اپ گریڈیشن کی جائی گی۔

Advertisement
پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

پنجاب اسمبلی میں 16سال سے کم عمربچوں کے سوشل میڈیا استعمال پرپابندی کی قرارداد منظور

  • ایک دن قبل
کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

کتنے پاکستانی کرپٹو اکاؤنٹس کے مالک بن گئے؟ بلال بن ثاقب نے بتا دیا

  • 2 دن قبل
خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

خریداروں کے لیے خوشخبری، سونے کی قیمت میں مزید کمی

  • 2 دن قبل
لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

لاہور چیمبر کی ایکسپورٹ کمیٹی نے ایک سالہ کارکردگی پیش کردی

  • 3 دن قبل
مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

مکہ دفاعی اتحاد کے پہلے سیکریٹری جنرل کا تعلق پاکستان سے ہوگا، حاقان فیدان

  • 2 دن قبل
پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے اگلے سال کے لیے شنگھائی تعاون تنظیم کی صدارت سنبھال لی

  • ایک دن قبل
راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

راولپنڈی، اسلام آباد میں طوفانی بارش، نالہ لئی بپھر گیا، فوج طلب، تعلیمی اداروں میں تعطیل

  • ایک دن قبل
بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

بلوچستان میں متعدد کارروائیوں کے دوران فتنہ الہندستان اور فتنہ الخوارج کے 21 دہشت گرد ہلاک

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

اسٹیج اداکار محمد صدیق المعروف عابد چارلی شدید علیل

  • 2 دن قبل
وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

وزیراعظم کی بشکیک میں عالمی رہنماؤں سے غیر رسمی ملاقاتیں، علاقائی و عالمی امور پر تبادلہ خیال

  • ایک دن قبل
’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد،  عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

’مکہ دفاعی اتحاد‘ کا پہلا اجلاس استنبول میں منعقد، عسکری و سیاسی قیادت کی شرکت

  • 2 دن قبل
فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

فیملی ڈرامے وقت کی اہم ضرورت ہے، اداکار شان شاہد

  • 2 دن قبل
Advertisement