Advertisement

نوجوان کو ٹک ٹاک پر غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنا مہنگا پڑ گیا

ملتان : محمد بلال نامی نوجوان نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کی تھی، تھانہ الپہ پولیس نے محمد بلال کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر جون 16 2021، 9:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق  یر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا،محمد بلال نامی نوجوان نے ٹک ٹاک پر اسلحہ کے ساتھ ویڈیو اپلوڈ کی تھی،تھانہ الپہ پولیس نے محمد بلال کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا ہے۔

جی این این کے مطابق کاروائی ایس ایچ او تھانہ الپہ علی حسن گیلانی کی سربراہی میں ٹیم نے کی،ملزم محمد بلال کے خلاف مقدمہ درج کر مزید قانونی کاروائی شروع کر دی گئی۔

ایس ایچ او علی حسن گیلانی کا کہنا ہے کہ غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کرنے والوں سے کسی بھی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی۔

Advertisement
Advertisement