اگلے چند دنوں میں خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے


پشاور : نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے خیبر پختونخوا میں آنے والے مون سون کے دوران سیلاب کے خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ایک الرٹ جاری کیا ہےجبکہ اگلے چند دنوں میں صوبے کے مختلف علاقوں میں موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق ہزارہ، مالاکنڈ ڈویژن، پشاور، بنوں، ڈیرہ اسماعیل خان، ہنگو، ہری پور اور کوہاٹ سمیت صوبے کے کئی اضلاع میں شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ کُرم، لکی مروت، مہمند، اورکزئی اور وزیرستان میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہنے کا امکان ہے۔
شدید بارشوں کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی، لینڈ سلائیڈنگ اور شہری علاقوں میں پانی کی جمع ہونے کا خطرہ ہے۔ اس صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے انتظامیہ کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ سے نمٹنے کے لیے تمام ضروری اقدامات کریں۔
سیاحوں کو پہاڑی علاقوں میں جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور متعلقہ محکموں کو بھی اس حوالے سے الرٹ کر دیا گیا ہے۔ شہریوں کو بھی احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔
این ڈی ایم اے نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ موسمی پیش گوئیاں اور حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی قسم کی صورتحال میں فوری طور پر انتظامیہ سے رابطہ کریں۔

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- a day ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 21 hours ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 2 days ago

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- a day ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- a day ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- a day ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- a day ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 days ago



