اساتذہ نے چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے پر مختلف سرگرمیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی


لاہور، کراچی:موسم گرما کی تعطیلات کا دور ختم ہو گیا ہے اور آج سے پنجاب اور سندھ کے تمام سرکاری و نجی سکول دوبارہ کھل گئے ہیں۔ طلباء اور اساتذہ نے نئی اُمیدوں کے ساتھ نئے تعلیمی سال کا آغاز کیا ہے۔
پنجاب میں سرکاری سکول ہفتے میں 5 روز کھلیں گے۔ مرد اساتذہ صبح 8 بجے سے دوپہر 3 بجے تک اور خواتین اساتذہ صبح 8 بجے سے ڈھائی بجے تک سکول میں موجود رہیں گے۔ ڈبل شفٹ والے سکولوں میں پہلی شفٹ صبح 8 بجے سے دوپہر ڈھائی بجے تک اور دوسری شفٹ دوپہر 1 بجے سے شام 5 بجے تک ہوگی۔ جمعے کو سکول صبح 8 بجے سے دوپہر ساڑھے 12 بجے تک کھلے رہیں گے۔
سندھ میں بھی تعلیمی ادارے آج سے کھل گئے ہیں۔ وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ نے کہا ہے کہ سندھ میں پہلی بار اساتذہ لائسنس پالیسی اور دیگر اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں۔ صوبے میں تعلیمی اصلاحات کے سلسلے کو جاری رکھا جائے گا۔
سکولز کھلتے ہی طلباء اور والدین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ اساتذہ نے چھٹیوں کے بعد پہلے دن آنے پر مختلف سرگرمیوں سے بچوں کی حوصلہ افزائی کی۔ تاہم، پہلے روز حاضری معمول سے کم رہی۔
محکمہ تعلیم کے مطابق سندھ میں موسم گرما کی تعطیلات کے بعد یکم اگست سے سکول دوبارہ کھلنے تھے لیکن گرمی کی شدت اور برسات کے امکان کے باعث موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھا دی گئی تھیں۔

تھائی لینڈ کی سابقہ ملکہ 93 برس کی عمر میں انتقال کر گئیں
- 4 گھنٹے قبل

لندن میں آج شب گھڑیاں ایک گھنٹہ پیچھے کیوں کردی جائیں گی ،مگر کیوں؟
- 3 گھنٹے قبل

دشمن کی کسی بھی جارحیت کے خلاف پاک فوج اور عوام سیسہ پلائی ہوئی دیوار ثابت ہوں گے،آئی ایس پی آر
- 7 گھنٹے قبل

معروف امریکی جریدے فارن پالیسی نے پاکستان کو "خطے کا سفارتی فاتح" قرار دے دیا
- 7 گھنٹے قبل
.webp&w=3840&q=75)
مسلسل پانچ دن کی کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 5 گھنٹے قبل
پنجاب کی جھیلیں:پنجاب کے میدانی و پہاڑی علاقوں میں واقع جھیلوں کے بارے میں دلچسپ معلومات
- 6 گھنٹے قبل

برطانوی پاکستانی ماہرِ تعلیم سید زین عباس کا عالمی اعزاز، تعلیمی خدمات پر ڈاکٹریٹ کی ڈگری
- 6 گھنٹے قبل

مہنگے ٹماٹر کی قیمتوں میں نمایاں کمی، سبزی و فروٹ کی قیمتیں بے لگام
- 5 گھنٹے قبل

بلوچستان کی ترقی ملک کی مجموعی خوشحالی سے جڑی ہے،وزیر اعظم شہباز شریف
- 7 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت نے دفعہ 144 کے نفاذ میں ایک دفعہ پھر توسیع کر دی
- 5 گھنٹے قبل

راولپنڈی :ڈینگی مریضوں کی تعداد میں مسلسل اضافہ،مزید 19 نئے کیسز رپورٹ
- 4 گھنٹے قبل

کوئٹہ: پولیس پارٹی پرمسلح افراد کی فائرنگ، جوابی کارروائی میں تین ملزمان مارے گئے
- 4 گھنٹے قبل











