Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

آج کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی 

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 15 2024، 4:35 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری آج یوم سیاہ منا رہے ہیں

مظفرآباد : پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیر ی آج بھارت کے یوم آزادی کو یوم سیاہ کے طور پر منا رہے ہیں۔لائن آف کنٹرول کے دونوں اطراف اور دنیا بھر میں کشمیری بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی آواز بلند کر رہے ہیں۔

مقبوضہ وادی میں مکمل ہڑتال کی صورتحال ہے، تعلیمی ادارے، دکانیں اور کاروباری مراکز بند ہیں اور ٹرانسپورٹ کے نظام کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ آج کشمیریوں کی جانب سے بھارتی مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے اور ریلیاں نکالی جائیں گی تاکہ دنیا بھر کے سامنے بھارت کی جارحیت کو بے نقاب کیا جا سکے۔

حریت رہنماؤں نے کشمیری عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ بھارت کے غیر قانونی قبضے کے خلاف اپنی آواز بلند کریں اور اس بات کا واضح پیغام دیں کہ وہ بھارتی قبضے کو مسترد کرتے ہیں۔ رہنماؤں کا کہنا ہے کہ بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اپنا یوم آزادی منانے کا کوئی حق نہیں۔
حریت رہنماؤں نے مزید کہا کہ بھارت کا کشمیر پر قبضہ عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

گزشتہ روز پاکستان کے یوم آزادی کے موقع پر مقبوضہ وادی میں پاکستان کے حق میں پوسٹرز چسپاں کیے گئے اور پاکستان کے جھنڈے لہرائے گئے۔ یہ مظاہرے بھارتی حکام کے لیے ایک بڑا چیلنج ہیں۔

بھارتی حکام نے مقبوضہ وادی میں مظاہروں اور احتجاج کو روکنے کے لیے سخت اقدامات کیے ہیں۔ علاقے میں بھاری تعداد میں فوجی اور پولیس تعینات کی گئی ہے اور انٹرنیٹ سروس بھی معطل کردی گئی ہے۔

کشمیری رہنماؤں نے عالمی برادری سے اپیل کی ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر اپنا کردار ادا کرے اور بھارت پر دباؤ ڈالے کہ وہ کشمیری عوام کو ان کا حق خود ارادیت دے۔

Advertisement
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • a day ago
پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

پاکستان کے بجلی ترسیلی نظام میں فرانسیسی سرمایہ کاری کے لیے دلچسپی کا اظہار

  • a day ago
ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

ہانگ کانگ سپر سکسز: پاکستان نے بھارت کو 4 وکٹوں سے شکست دیدی

  • 18 hours ago
سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

سرگودھا ریجن پولیس کے 8 شہداء کے ورثاء میں پلاٹوں کے کاغذات تقسیم

  • 12 hours ago
اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

اسپین: دو تیز رفتار ٹرینوں میں خوفناک تصادم، 68 افراد ہلاک

  • 2 days ago
گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

گلوکارہ ماریہ میر نے لیجنڈ گائیک استاد حامد علی خاں کی شاگردی اختیار کر لی

  • 4 days ago
لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

لام فیشن ویک تمام ترجلوے اور رنگینیاں بکھیرتا اختتام پذیر

  • 4 days ago
گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

گلوکار جبران راحیل کی عالمی سطح پر کامیابیاں، بطور پلے بیک سنگر بھی مداحوں کے دل جیت لیے

  • 4 days ago
نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

نوشکی: مسلح افرادکی گرلز ڈگری کالج میں فائرنگ، تین طالبات زخمی

  • 4 days ago
کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

کرپٹو کرنسی کی تاریخ کی سب سے بڑی چوری

  • 18 hours ago
قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

قومی اسمبلی میں تنازعہ کشمیر کے پرامن حل کے حق میں قرارداد منظور

  • 4 days ago
پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

پاکستان، سنگاپور کا مختلف شعبوں میں تعاون مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار

  • 14 hours ago
Advertisement