خواجہ آصف کی باتیں سن چکا ہوں، جن تاریخوں کا حوالہ خواجہ آصف نے دیا ان دنوں جنرل باجوہ کا دورہ امریکا ہوا تھا


سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیض حمید کے معاملے پر سیاست سے گریز کرنا چاہیے، کیونکہ یہ ادارے کا اندرونی معاملہ ہے اور اس میں ادارے کے کچھ سخت ڈسپلن ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک احمد خان کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کی باتیں سن چکا ہوں، جن تاریخوں کا حوالہ خواجہ آصف نے دیا ان دنوں جنرل باجوہ کا دورہ امریکا ہوا تھا، جنرل باجوہ نے دورہ امریکا میں صاف کہا تھا وہ ایکسٹینشن نہیں لے رہے۔
انہوں نے کہا کہ جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ بہت سے افسران ہیں جن کا آگے آنا حق بنتا ہے، جنرل باجوہ کی بدنیتی ہوتی تو ان کے پاس آپشنز تھے، میری جنرل باجوہ سے سیاسی بات چیت بہت کم ہوتی تھی، میں نے کبھی اپنی پوزیشن سے تجاوز نہیں کیا۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کا کہنا تھا کہ جنرل باجوہ آرمی چیف کی تعیناتی کیلئے سنیارٹی کو ہر حال میں مدنظر رکھے ہوئے تھے، میرٹ پر پانچ لوگوں کے نام کی لسٹ آئی، انتہائی سینئر کو تعینات کیا گیا، خواجہ آصف کی ریکروٹ کرنے والی بات کا میرے پاس کوئی ثبوت نہیں۔
انہوں نے کہا کہ آرمی چیف کی مدت ملازمت میں توسیع کا معاملہ حکومت کرتی ہے، جنرل باجوہ کو توسیع دینے کیلئے پیپلزپارٹی، مسلم لیگ ن اور سب نے ووٹ کیا، اس سیاسی ماحول کی انتہا 9 مئی پر جا کر ختم ہوئی۔

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- ایک دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 دن قبل

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 2 دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- ایک دن قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- ایک دن قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 2 دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 3 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- ایک دن قبل

