خصوصی بچوں کی تربیت ، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض حکومت ِ وقت پر فرض ہے ،وزیراعظم
خصوصی بچوں کا ہاتھ تھامنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اس ادارے کو آگے لیکر جانے کیلئے سب کو اپنی کاوشیں بروئے کار لانی ہیں،وزیر اعظم


اسلام آباد:وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتِ وقت پر فرض ہے کہ وہ خصوصی بچوں کو معاشرے میں کھڑا ہونے کے قابل بنائے، یہ قوم کے بچے ہیں، انہیں بااعتماد اور خودمختار بنانا فرض ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں آٹزم کے لیے سینٹرآف ایکسیلنس کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ قوم کے کئی ادارے خصوصی بچوں کیلئے دہائیوں سے خدمات انجام دے رہے ہیں، آج آٹزم کے شکار بچوں کیلئےسینٹر آف ایکسی لینس کاسنگ بنیاد رکھا، کہا گیا کہ یہ ادارہ 2 سال میں مکمل ہو جائے گا۔
تقریب سےخطاب میں وزیر اعظم نے کہا کہ اس سنٹر کو دو نہیں ایک سال میں مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے، اللہ نے خصوصی بچوں کو بے پناہ صلاحتیوں سےنوازا ہوتا ہے، خصوصی بچے بھی قوم کے بچے ہیں، ابھی ایک خصوصی بچے نے میوزک کی شانداردھنیں بکھیریں، ایک بچے نے میوزک کی دھنوں سے پورے پاکستان کیلئے محبت کے پھول بکھیرے۔
وزیراعظم نے کہا کہ خصوصی بچوں کی تربیت ہمارا اجتماعی فرض ہے، جو بھی اس کارخیر میں حصہ ڈالے گا وہ دنیا اورآخرت دونوں کمائے گا، خصوصی بچوں کا ہاتھ تھامنا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے، اس ادارے کو آگے لیکر جانے کیلئے سب کو اپنی کاوشیں بروئے کار لانی ہیں۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم نے اعلان کیا کہ آٹزم سینٹر آف ایکسی لینس کیلئے 15کوچز کا اعلان کرتا ہے، اس نئے ادارے کی تعمیر پرخراجِ تحسین پیش کرتا ہوں، یہ 15کوچز گرانٹ کے طور پر دی ہیں تاکہ سرخ فیتے کاٹ دیا جائے۔
قبل ازیں وزیراعظم شہبازشریف کو منصوبے کے بارے میں بریفنگ دی گئی، انہوں نے آٹزم سے متاثرہ زیر تربیت بچوں سے ملاقات کی، شفقت کا اظہار کیا۔
تقریب کے آغاز پر خصوصی بچوں نے قومی ترانہ پڑھ کر وطن سے والہانہ محبت کا اظہار کیا، خصوصی صلاحیت کے حامل بچوں کی جانب سے فن موسیقی کا مظاہرہ کیا گیا، خوبصورت انداز میں خاکہ بھی پیش کیا گیا۔
تقریب سے خطاب میں وفاقی وزیر تعلیم خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ آج ہم قومی ارادے کو قومی ادارے میں تبدیل کررہے ہیں، اللہ کسی بھی شخص کو معذوری کے ساتھ طاقت اورصلاحیت بھی دیتا ہے، جن کو قوم بوجھ سمجھتی ہے ہمارا یہ ادارہ ان کو باصلاحیت بناتا ہے۔
اس موقع پر آٹزم ایکسپرٹ عائشہ ہارون نے بتایا کہ والدین سے بڑھ کر اس دنیا میں کوئی خوشی نہیں، خصوصی بچوں کی خدمت کرتے ہوئے15سال ہوگئے، اولاد دنیا کی سب سے بڑی نعمت ہے، میرا بچہ آٹزم کا شکار ہوا جس سے میری زندگی کا رخ بدل گیا۔
انہوں نےمزید بتایا کہ برطانیہ میں خصوصی بچوں کے ادارے سے سیکھنے کا موقع ملا، وطن واپسی پر2009میں خصوصی بچوں کیلئے اوئیسس سکول کی بنیاد رکھی، آج اس ادارے میں 70بچے زیر تعلیم ہیں۔
لالی وڈ کے سلطان کہلائے جانے والے سلطان راہی کو دنیا سے رخصت ہوئے 30 برس بیت گئے
- ایک دن قبل
وزیراعظم کی رمضان کے لئے مفید پیکیج تیارکرنے کی ہدایت
- 15 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سے بنگلہ دیش ایئر فورس کے سربراہ کی ملاقات،دفاعی تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل
کویت: منشیات اسمگلنگ کے جرم میں 2 بھارتی شہریوں کو سزائے موت سنا دی گئی
- 14 گھنٹے قبل

علیحدگی پسند گروہ ایس ٹی سی کے سربراہ صومالی لینڈ کے راستے یمن سے فرار ہوگئے، سعودی اتحاد کا دعویٰ
- ایک دن قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پی ایس ایل کی ساتویں ٹیم 175، آٹھویں 185 کروڑ روپے میں فروخت ،ٹیموں کے نام کیا ہونگے؟
- 2 دن قبل
ایشز میں بدترین شکست کے بعد کیون پیٹرسن کا کڑا مؤقف، انگلینڈ ٹیم میں 6 تبدیلیوں کا مطالبہ
- 15 گھنٹے قبل
ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد، خشک، پہاڑی علاقوں میں شدید سرد رہنے کی توقع
- 15 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز بڑی کمی ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 دن قبل

اسحاق ڈار کا بنگلہ دیش اور ترکیہ کے ہم منصب سے ٹیلفونک رابطہ،او آئی سی وزرائے خارجہ اجلاس کا خیرمقدم
- ایک دن قبل

دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری ہے، مکمل خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،شہباز شریف
- 2 دن قبل
معروف فلمی اداکار سلطان راہی کی 30ویں برسی
- 15 گھنٹے قبل








.jpg&w=3840&q=75)



