وزیراعلیٰ مریم نواز نے بےگھر صنعتی ورکرز کیلئے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی کر دی
مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 کارکنوں کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تکمیل 3 ماہ کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی۔


لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بے گھر صنعتی کارکنوں کے لیے نئے تعمیر شدہ 720 فلیٹس کی قرعہ اندازی مکمل کرلی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے بٹن دباکر قرعہ اندازی کا آغاز کیا اور کامیاب صنعتی ورکرز کو مبارکباد دی،ان کے حکم کے مطابق قرعہ اندازی کے بعد 720 کارکن اپنے نئے گھر کے مالک بن گئے۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ بیواؤں اور خصوصی ضرورت رکھنے والے افراد کے لیے الگ سے فلیٹس مختص کیے جائیں، دورانِ گفتگو انہوں نے صنعتی ورکرز کے لیے مزید 1872 فلیٹس آئندہ 18 ماہ میں مکمل کرنے کے احکامات جاری کیے۔
دوسری جانب مریم نواز نے شیخوپورہ میں قائداعظم بزنس پارک میں 700 کارکنوں کے لیے بیچلر ہاسٹل کی تکمیل 3 ماہ کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی اور خصوصی کارکنوں کی سہولت کے لیے گراؤنڈ فلور پر فلیٹس مختص کرنے کا حکم دیا۔
اِس موقع پر وزیر اعلیٰ نے صنعتی ورکر ندیم طاہر کو فون کر کے مبارکباد دی اور کہاکہ اپنے والدین کو ساتھ رکھیں کیوں کہ ان کی دعاؤں سے آپ کو یہ فلیٹ ملا ہے۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 17 hours ago

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 days ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 17 hours ago
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 days ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 hours ago

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 days ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago







