Advertisement
پاکستان

وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

وزیراعظم نے سڈنی میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان اس بزدلانہ کارروائی کی مذمت کرتا ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 10 months ago پر Dec 19th 2025, 3:24 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیر اعظم کی آسٹریلوی ہائی کمشنر سے ملاقات، تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زور

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف پاکستان میں آسٹریلیا کے نئے تعینات ہونے والے ہائی کمشنر ٹم کین سے ملاقات کی جس میں انہوں نے دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت، سرمایہ کاری اور شعبہ جاتی تعاون بڑھانے پر زوردیا۔

اس موقع پر وزیر خارجہ و نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار، معاون خصوصی طارق فاطمی اور سیکرٹری خارجہ بھی موجود تھے۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے ہائی کمشنر کو تقرری پر مبارکباد دیتے ہوئے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ ان کی تعیناتی سے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات مزید مستحکم ہوں گے،انہوں نے زراعت اور لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔

وزیراعظم نے پاکستان اور آسٹریلیا کے تعلقات کے مثبت رجحان کو سراہتے ہوئے دوطرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر زور دیا اور زراعت و لائیو اسٹاک کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔

 انہوں نے کان کنی اور معدنیات کے شعبے میں آسٹریلوی دلچسپی کا بھی خیرمقدم کیا اور ریکوڈک منصوبے کو پاکستان میں اس شعبے کی بے پناہ صلاحیت کی روشن مثال قرار دیا۔

دوران ملاقات وزیراعظم نے آسٹریلیا میں مقیم پاکستانی برادری کی گراں قدر خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان ایک مضبوط پل کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

ملاقات کے دوران وزیراعظم محمد شہباز شریف نے 14 دسمبر 2025 کو سڈنی کے بونڈائی بیچ میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے معصوم جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور کہا کہ پاکستان دہشت گردی کی اس بزدلانہ کارروائی کی بلاامتیاز مذمت کرتا ہے۔

 انہوں نے دکھ کی اس گھڑی میں آسٹریلیا کے ساتھ پاکستان کی یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گردی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا اور اس کی ہر شکل اور صورت میں مذمت کی جانی چاہیے، جبکہ اس لعنت کے خاتمے کے لیے اجتماعی کارروائی ناگزیر ہے۔

وزیراعظم نے کرکٹ کے لیے دونوں اقوام کے مشترکہ جذبے سمیت پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان مضبوط روابط اور ثقافتی رشتوں کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

 ملاقات کے دوران وزیراعظم نے آسٹریلوی قیادت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ دونوں ممالک کے درمیان مضبوط تعلقات کے فروغ کے لیے باہمی تعاون کے منتظر ہیں۔

اس موقع پر آسٹریلوی ہائی کمشنر ٹم کین نے وزیراعظم کا شکریہ ادا کرتے ہوئے باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان تعلقات کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

Advertisement
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • a day ago
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 days ago
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 4 days ago
خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی سے متعلق قرارداد اور صدارتی فرمان قومی اسمبلی میں پیش

  • 10 minutes ago
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 21 hours ago
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • a day ago
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 16 hours ago
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • 2 days ago
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 18 hours ago
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • a day ago
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 days ago
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 days ago
Advertisement