جی این این سوشل

پاکستان

خیبرپختونخواکامالی سال 2021-22 کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا

پشاور : خیبرپختونخوا کا سالانہ بجٹ آج پیش کیا جائے گا۔ جس میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد تک اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

خیبرپختونخواکامالی سال 2021-22 کا بجٹ  آج پیش کیاجائے گا
خیبرپختونخواکامالی سال 2021-22 کا بجٹ آج پیش کیاجائے گا

ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق  اگلے مال سال کےلیے صوبائی بجٹ کاتخمینہ 1ہزار75ارب روپے لگایاگیاہے۔ بجٹ میں  تنخواہوں اورپنشن کےلیے 6ارب روپے سےزائدمختص کئےگئے ہیں، جبکہ صحت کارڈکےلیے  23ارب روپےمختص کئے گئے ہیں  ۔ صحت کارڈکے23ارب روپےمیں سے1ارب جگرکی پیوندکاری کےلیے دئیےجائیں گے ۔   صوبائی بجٹ میں ترقیاتی کاموں کےلیے371ارب روپےمختص کئے گئے ہیں۔

 زرائع محکمہ خزانہ کے مطابق  371 ارب روپےکےسالانہ ترقیاتی پروگرام میں سے100ارب روپے قبائلی اضلاع کودئیےجائینگے۔

صوبائی حکومت نےبجٹ کوڈویلپمنٹ پلس بجٹ قراردیاہے۔ ذرائع محکمہ خزانہ کے مطابق   ترقیاتی بجٹ میں سب سےزیادہ37ارب روپےروڈسیکٹرکےلیے مختص کئے گئےہیں جبکہ ہزارہ اورملاکنڈکےسیاحتی مقامات کےسڑکوں کےلیے3ارب روپے روپےمختص کرنےکی تجویز زیر غور ہے ۔صوبائی بجٹ میں   خواجہ سراؤں کےلیے 50کروڑکی انڈومنٹ فنڈکےقیام کی تجویزدی گئی ہے۔

پاکستان

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

  وزیراعظم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات

 وزیراعظم محمد شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات ہوئی،وفاقی وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو اسلام آباد کی تازہ ترین صورتحال پر بریفنگ دی۔


  وزیراعظم کی اسلام آباد کی امن و امان کی صورت حال کو قابو میں رکھنے کے حوالے سے وفاقی وزیر داخلہ، اسلام آباد انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس کی ستائش ، اسلام آباد پر دھاوے کو ناکام بنانے پر اسلام آباد پولیس نے شاندار کردار ادا کیا۔

  وزیراعظم نے کہا کہ شہید کانسٹیبل کے اہل خانہ کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، شہید کے اہل خانہ کا مکمل طور پر خیال رکھا جائے، اسلام آباد کی شہریوں کی جان و مال کے حفاظت کو یقینی بنایا گیا ، صورتحال تیزی سے معمول کی طرف لوٹ رہی ہے، معیشت کی ترقی اور مملکت خداداد کی خوشحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔


وزیراعظم شہبازشریف کا کہنا تھاکہ پاک فوج، پنجاب پولیس اور رینجرز کے دستوں نے بھی اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے میں کلیدی کردار ادا کیا ،کانسٹیبل حمید شاہ نے عوام کے جان و مال کا تحفظ کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، اللہ تعالیٰ شہید کے درجات بلند فرمائیں،قوم یہ قربانی ہمیشہ یاد رکھے گی۔

محسن نقوی نے کہا کہ سیکیورٹی کے بہترین اور اعلیٰ معیار کے انتظامات کیے جا رہے ہیں جس پر پوری توجہ ہے ،اہم شاہراہیں ٹریفک کے لئے کھول دی گئی ہیں، صورتحال تیزی سے معمول پر آ رہی ہے ، سری لنکا میں قید 56 پاکستانی قیدی آج وطن واپس پہنچیں گے ،عبد العلیم خان سری لنکا سے پاکستانی قیدیوں کی وطن واپسی کے تمام اخراجات برداشت کریں گے۔ 


 وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ سیاسی مخالفین کو پاکستان کی معیشت میں بہتری ہضم نہیں ہو رہی، دنیا پاکستان کی معاشی پالیسیوں کی معترف ہے، سیاسی مخالف پاکستان کی ترقی میں رخنہ ڈالنا چاہتے ہیں، پاکستان کی معیشت کے حوالے سے کسی کو غیر قانونی طور پر عدم استحکام پیدا نہیں کرنے دیں گے، آنے والے دنوں میں پاکستان میں ہونے والی بین الاقوامی تقاریب معمول کے مطابق ہوں گی ۔



پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

غزہ میں 10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں، حماس رہنما

حماس کے رہنما خالد قدومی کا ملین مارچ سے آڈیو خطاب میں کہنا تھا کہ ایک سال سے اسرائیلی درندوں سے جنگ کا شکار ہیں ۔

خالد قدومی نے کہا کہ10ہزار لوگ لاپتہ ہیں ،20 لاکھ افراد بے گھر ہوچکے ہیں،اسرائیل نے لبنان کو بھی شامل کرنے کی کوشش کی ہے،مومنین نے آزادی کا پرچم اٹھایا ہے،حماس نے طوفان کا نظریہ متعارف کرایا ہے۔

حماس کے رہنما خالد قدومی نے کہا کہ ہم پربارودی مواد گرایا گیا ہے،50ہزار سے زائد شہید ہوچکے ہیں۔

خالد قدومی کا مزید کہنا تھا کہ یہ اللہ والے لوگ ہیں ، اسرائیل کے کل ایک فوجی گروپ کو جہنم واصل کیا، اسرائیل کی آرمی کو ہرانا ممکن ہے،اسرائیل کے جرائم اب پوری دنیا میں عیاں ہوچکا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، ڈی آئی جی ایسٹ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی ائیرپورٹ کے قریب زوردار دھماکہ ، 3 غیر ملکی جاں بحق، 10 افراد زخمی

کراچی ائیرپورٹ سگنل کے قریب زوردار دھماکے سے 3 غیر ملکی جاں بحق جبکہ 10 افراد زخمی ہوگئے ، ایک زخمی کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق کراچی میں ائیرپورٹ سگنل کے قریب زودار دھماکا ہوا جس کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی۔

دھماکے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ اظفرمہیسر  نے کہا کہ دھماکےکی نوعیت کا تعین کرنے میں وقت لگے گا، دھماکےمیں تین افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ دھماکےکے بعد آگ لگنےسے نقصان ہوا ہے، جب تک فارنزک رپورٹ نہیں آتی مقامی پولیس کوئی بیان نہیں دےگی۔

وزیر داخلہ سندھ ضیا لنجار  دھماکے کی جگہ پہنچ گئے، وہاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ان کا کہنا تھاکہ اطلاعات ہیں دھماکا آئی ای ڈی ہے، دھماکے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔دھماکے کا نشانہ بننے والی گاڑی میں غیرملکی شہری سوار تھے، دھماکا غیرملکیوں کے گاڑی گزرنے کے بعد ہوا، اسے آئل ٹینکر دھماکا نہیں کہا جا سکتا، سی سی ٹی وی اور دیگر ذرائع سے تفتیش کی جا رہی ہے۔

واقعے کے بعد وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیر داخلہ اور آئی جی پولیس کو فون کرکے ائیر پورٹ کی طرف آنے اور جانے والے راستے بحال رکھنے کی ہدایت کی، انہوں نے کہا کہ واقعے کی ہر پہلو سے انکوائری کر کے رپورٹ دیں۔

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بھی آئی جی پولیس سے دھماکے کی رپورٹ طلب کرلی۔ گورنر سندھ نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ زخمیوں کو بہترین طبی امداد فراہم کی جائیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll