Advertisement

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق 

حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں، وزارت صحت لبنان

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 17th 2024, 5:10 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق 

جنوبی لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں 9 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے حزب اللہ کے ہتھیاروں کے اسٹور کو نشانہ بنایا۔ لبنان کی وزارت صحت نے ان ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

لبنان کی وزارت صحت کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونے والوں میں ایک خاتون اور اس کے دو بچے بھی شامل ہیں۔ اس حملے کے نتیجے میں 5 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جن میں سے 2 کی حالت نازک ہے۔ یہ حملہ نباتیح کے علاقے میں کیا گیا، جو اسرائیلی سرحد سے تقریباً 12 کلومیٹر دور واقع ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فوج نے اپنے ٹیلی گرام چینل پر اطلاع دی کہ اس کی فضائیہ نے رات کے وقت حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ذخیرے کو نشانہ بنایا۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پر بتایا تھا کہ اس نے مارون الراس اور ایتا الشعب کے دیہات میں فوجی عمارتوں پر حملے کیے ہیں، جو شہر کے جنوب میں 50 کلومیٹر دور واقع ہیں۔

یہ حملے اس وقت کیے گئے ہیں جب 7 اکتوبر کو جنوبی اسرائیل پر فلسطینی گروپ کی طرف سے حملے اور غزہ پر اسرائیل کی بمباری کے بعد حزب اللہ نے اسرائیلی افواج کے ساتھ تقریباً روزانہ جھڑپیں شروع کر رکھی ہیں۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اکتوبر سے اب تک سرحد پار جھڑپوں میں اسرائیلی فورسز نے لبنان میں تقریباً 570 افراد کو ہلاک کیا ہے، جن میں زیادہ تر حزب اللہ کے ارکان ہیں، لیکن کم از کم 118 عام شہری بھی مارے گئے ہیں۔ اس عرصے کے دوران اسرائیل نے لبنان پر 6,500 سے زائد حملے کیے ہیں۔

Advertisement
پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

پاکستان نےافغانستان سے آنے والے تمام ڈرونز مار گرائے

  • 9 hours ago
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 4 hours ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 9 hours ago
ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی کا رجحان جاری

  • a day ago
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 6 hours ago
بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

بلوچستان میں مسلح افراد کا مند کے کسٹمز اسٹیشن پر حملہ، دفتر کو آگ لگادی، سپاہی زخمی

  • a day ago
پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

پاکستان اور سعودی عرب: بھائی چارے سے بڑھ کر مضبوط اتحاد

  • 12 hours ago
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 8 hours ago
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 7 hours ago
امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

امریکی ایف 16 لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، حادثہ کہاں پیش آیا؟

  • a day ago
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 8 hours ago
ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے  دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

ایشین گیمز: پاکستان کبڈی اور ہاکی ٹیموں نے دوسری کامیابی اپنے نام کر لی

  • a day ago
Advertisement